Advertisement

Mahira Khan and Mehwish Hayaat condemns lawyers’ attack on Lahore hospital

لاہور: گزشتہ روز لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر امراض قلب کے اسپتال پی آئی سی پر دھاوا بول دیا تھا جس کے باعث 6 مریض طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے تھے اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ روز کے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ ملک میں پھیلنے والے انتشار پر خوف کا اظہار کیا ہے۔

1913978-lawyarattackpic-1576130882-607-640x480.jpg


لاہور میں گزشتہ روز وکلا نے امراض قلب کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر دھاوا بول دیاتھا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی مشکل سے جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم افسوس کی بات ہے کہ اس واقعے کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے6 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے۔

وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع کے باعث ملک میں انتشار پھیل گیا تھا یہاں تک اداکارہ ماہرہ خان بھی اس واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ کیا یہ لوگ قانون سازی کرنے والے ہیں، یہ لوگ انصاف مہیا کرنے والے ہیں۔ کیا یہ ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ یہ
سب دیکھ کر نہایت خوف محسوس ہورہا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ مہوش حیات نے بھی اس واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یہ کیا ہورہا ہے ان تصاویر کو دیکھ کر خوفزدہ ہوں۔ اگر ہر ایک اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرتشدد ہجوم کا سہارا لے تو اس واقعے کے بعد ہماری قوم کے لیے کیا امید باقی رہ جاتی ہے

Loading X post…
Open original post on X

​