Advertisement

[Islam in Urdu] اتفاق و اتحاد کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں &a

اتفاق و اتحاد ایک ایسی چیز ہے جس کے محمود ومطلوب ہونے پر دنیا کے تمام انسان خواہ وہ کسی ملک اور کسی زمانے کے ہوں۔کسی مذہب و مشرب سے تعلق رکھتے ہوں سب کا اتفاق ہے اس میں دو رائیں ہونے کا امکان ہی نہیں دنیا میں دنیا میں شاید ایک آدمی بھی ایسا نہ نکلے جو لڑائی جھگڑے کو بذاتہ مفید جانتا ہو اس لئے دنیا کی ہر جماعت اور ہر پارٹی لوگوں کومتفق کرنے کے ہی دعوت دیتی ہے لیکن احوال دنیا کا تجربہ شاہد ہے کہ اتفاق کے مفید ہونے کے باوجود انسانیت فرقوں،گروہوں اور پارٹیوں میں بٹی ہوئی ہیں۔پھر ہر فرقہ اور پارٹی کے اندر فرقے اور پارٹیوں کا لا متناہی سلسلہ کو دیکھ کر اتفاق و اتحاد ایک افسانہ بن کر رہ گیا ہے اور ہمارا اتحاد صرف وقتی اغراض پر قائم رہ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ غرض کی تکمیل کے ساتھ ہی نہ صرف یہ کہ اتفاق ختم ہو جاتا ہے بلکہ افتراق وعداوتوں کی نوبت آتی ہے

​
​
​
لیکن ان سارے اختلافات اور عداوتوں کو ختم کرنے سے پہلے یہ جاننا لازمی ہے کہ وحدت و اتفاق کے لئے ضروری ہے کہ اس وحدت کا کوئی خاص مرکز ہو پھر مرکز وحدت کے بارے میں اقوام عالم کی راہیں مختلف ہیں کہیں نسبی اور نسلی رشتوں کو مرکز وحدت سمجھا گیا جیسے ایام جاہلیت میں قبائل عرب کی وحدت تھی اور کہیں رنگ کا امتیاز اس وحدت کا مرکز رہا کالے لوگ ایک اور گورے دوسری قوم سمجھے جاتے۔کہیں وطنی اور لسانی وحدت کو مرکز اتحاد بنا یا گیا تھا کہ ہندو ایک قوم اور عربی دوسری قوم اور کہیں آبائی رسوم و رواج کو مرکز اتحاد گڑھ دیا گیا کہ جو ان کے پابند نہیں وہ دوسری قوم ہیں جیسے ہندوستان کے ہندو اورآریہ سماج وغیرہ اللہ تعالی نے ان سب کو چھوڑ کر مرکز وحدت کو حبل اللہ (اللہ کی رسی) اوران کی طرف سے بھیجے ہوے نظام محکم کو مرکز وحدت قرار دیا ہے۔

اختلاف و افتراق کی اس پرفتن فضا کو دیکھ کر ایک بات ہمارے ذہنوں اور ہمارے دلوں کو فرحت و شادمانی محسوس کرنے کی امید کے طور پر کہی جاسکتی ہے اور وہ یہ کہ اگر مسلمانوں کی مختلف پارٹیاں قرآن کریم کے نظام پر متفق ہوجائے تو ہزاروں گروہی اور نسلی و وطنی اختلافات ایک لحظہ میں ختم ہوسکتے ہیں کیونکہ اگر غور وفکر کی جائے تو ہر گروہ ہر فرقہ اورہر شخص لوگوں کو اپنے خود ساختہ پروگرام پر متفق و متحد کرنا چاہتا ہے اور جب کہ دوسرے لوگ خود اپنا بنایا ہوا کوئی نظام و پروگرام رکھتے ہوں تو وہ ان سے متفق ہونے کی بجائے ان کو اپنے پروگرام پر متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔لہذا لازمی طور پر دعوت و اتحاد کا نتیجہ ایک ہی جماعتوں اور افراد کا افتراق و انتشار نکلتا ہے۔اور اختلافات کی دلدل میں پھنسی ہوئی انسانیت کے ہاتھ اس کے سوا کچھ نہیں آتا کہ


؎ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی


اس لئے قرآن مجید نے صرف اتحاد و اتفاق اور تنظیم و اجتماع کا وعظ ہی نہیں فرمایا بلکہ اس کے حاصل کرنے اور

باقی رکھنے کا ایک ایسا منصفانہ و عادلانہ اصول بھی بتلا دیا ہے جس کے ماننے سے کسی گروہ کے پاس اختلاف کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور وہ یہ ہے کہ انسانی دماغ یا چند انسانوں کے بنائے ہوے نظام و پروگرام کو دوسرے انسانوں پر تھوپ کر ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ اس پر متحد ہوجائیں گے عقل وانصاف کے خلاف اورخود فریبی کے سوا کچھ نہیں البتہ رب العالمین کا دیا ہوا نظام و پروگرام ضرور ایسی چیز ہے کہ اس پر سب انسانوں کو متفق ہونا ہی چاہئے کوئی عقل مند انسان اس سے اصولا انکار نہیں کر سکتا۔

آج ہم اس بکری قوم کو اور مختلف تنازعات میں گرے ہوئے مسلمانوں کو اس اصول پر
جمع کرسکتے ہیں اورآج بھی ہم اسی اصول کو اپنا کر اقوام عالم کی کفریہ طاقتوں کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتے ہیں لیکن اس کے لئے اسی بنیادی اصول کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔اسی میں ہماری کامیابی ہے اور یہی ہماری نجات کا واحد ذریعہ ہ

thanks for www.topitideas.com

​
 
Last edited by a moderator:
Re: [Islam in Urdu] اتفاق و اتحاد کی بگڑتی ہوئی صورتحال می&#1722

iteehad k lye pehli shart Quran per jama hona hey. Quran ka inkaar ker k ittehad ka khwab dekhna bekaar hey. hamare sub se bara problem Quran ka inkaar hey jo Brelvi, Shi'a, waghera waghera dharrale se kerte hein
 
Re: [Islam in Urdu] اتفاق و اتحاد کی بگڑتی ہوئی صورتحال می&#

you are right and I am agree with you Rooh-e-Safar