Advertisement

Indian Supreme court puts ban on leaders pictures in official ads. Is this Possible in Pakistan?

CE8QTVqUkAECv4t.jpg



سرکاری اشتہارات میں حکمرانوں کی تصاویر پر پابندی


141007154613_india_supreme_court_640x360_afp_nocredit.jpg




بھارت میں سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری اشتہارات میں حکمراں جماعت کے رہنماؤں یا سرکردہ شخصیات کی تصاویر شائع نہیں کی جا سکتیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کے پیسوں کو شخصیت پرستی یا شخصیت نوازی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ ایسی تصاویر سے حکومت کی پالیسی کے بجائے غیر ضروری طور پر توجہ کسی فرد کی جانب منتقل ہو جاتی ہے اور اس سے شخصیت پرستی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
بہرحال سپریم کورٹ نے اس فیصلے سے تین لوگوں کو مستثنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم، صدر اور چیف جسٹس کی تصاویر کا سرکاری اشتہارات میں استعمال ہو سکتا ہے۔
تاہم سپریم کورٹ نے کہا ہے ان کی تصاویر شائع کرنے سے قبل ان کی رضامندی لازمی ہے۔


141213023018_statue_of_br_ambedkar_624x351_epa.jpg



بھارت کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں شخصیت پرستی کا رجحان نظر آتا ہے
اس کے علاوہ اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو اور بھارت کے فادر آف نیشن کہے جانے والے رہنما مہاتما گاندھی کی تصاویر کی اشاعت کی اجازت بھی دی ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس رنجن گوگوئی اور این وی رمن کی ایک بنچ نے دیا ہے۔ فیصلے کی بنیاد سپریم کورٹ کی ایک کمیٹی کی تجاویزات ہیں جو ماہر تعلیم این ایس مادھو مینن کی قیادت میں حکومت کے مالی تعاون سے دیے جانے والے اشتہارات پر غور خوض کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔
اس کمیٹی کا قیام اپریل سنہ 2014 میں ایک مفاد عامہ کے ذیل میں داخل کی جانے والی اپیل کے بعد عمل میں آیا تھا۔
این جی او کامن کاز نے یہ اپیل داخل کی تھی کہ برسراقتدار حکومت کے رہنما اور وزرا عوام کے پیسے کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

140819123716_modi_hooda_624x351_pib.jpg





بھارت میں ریاست کے وزیر اعلی اور مختلف شعبوں کے وزرا کی تصاویر مختلف سرکاری اشتہارات میں نظر آتی ہیں
مینن کی سربراہی والی ٹیم نے تصاویر کی اشاعت پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ انتخابات سے قبل والی شام کسی اشتہار کی اشاعت کی اجازت نہ دی جائے۔
لیکن سپریم کورٹ کی بنچ نے ان میں بعض ترامیم کیں اور مکمل پانبدی کی تجویز کو قبول نہ کرتے ہوئے تین لوگوں کی تصاویر کی ان کے مرضی کے بعد اشاعت کی بات کہی۔
اسی طرح اس نے انتخابات سے قبل پابندی کی تجویز بھی قبول نہیں کیا اور ان سرکاری اشتہارات کی کارکردگی یا اثرات کا جائزہ لینے والے پینل قائم کرنے کی تجویز بھی قبول نہ کی۔

http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/05/150513_india_supreme_court_curbs_govt_adds_mb
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
It is very good. It should be applied in Pakistan also. It is my request to good Pakistanis that someone should go to supreme court for this purpose. It will be great step if supreme court order something like this. There will saving of billions of rupees every year.
 
ادھر تو جلد ہی زنانہ بیت الخلاء کے باہر مریم کی تصور اور مردانہ کے باہر شیباز کی تصور دیکھنے کو ملا کرے گی ، خاص طور پر پنجاب کے پبلک مقامات پر
 
Advertisement
I don't think that it will happen in Pakistan. THOBRAA promotion scheme is the only way SHAR company makes fool to this "Nation".