تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اقتدار میں آکر عوام کو بھول گئے ، آصف علی زرداریاور نواز شریف نے ملک کو مقروض کر دیا،وزراء کمیشن کھا کر ارب پتی بن گئے ، گجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد لدھے والا پہنچنے پر عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعد رفیق کو پیرا گون سٹی میں اربوں روپیہ کھلایا گیا ، لوٹ مار کی سیاست کی وجہ سے ملک کنگال ہو گیا ، آصف علی زرداریاور نواز شریف نے ملک کو مقروض کر دیا۔آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار کا مقروض ہے ۔
سرکاری اسپتال میں کوئی علاج کرانے کے لئے تیار نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ لیتے ہیں ۔روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے ۔ یورپ میں ریاست بے روزگار نوجوانوں کو امداد دیتی ہے ۔ فلاحی ریاستوں میں حکومت کیس لڑنے کے لئے وکیل مہیا کرتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ہر شہر میں رو رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ۔ دریں اثناء لدھے والا پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے عمران خان کو سونے کا تاج پہنایا گیا ۔ عمران خان نے سونے کا تاج شوکت خانم کینسر ہسپتال کو دینے کا عندیہ دے دیا ۔
عمران خان گجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد جب لدھے والا پہنچے تو کارکنان اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عمران خان کو چالیس تولے سونے کا تاج پہنایا گیا اس موقع پرعمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سونے کا تاج شوکت خاتم کینسر ہسپتال میں جمع کرا دیں گے ۔ سونے کے تاج کا پیسہ غریبوں کے علاج کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔
I AGREE WITH YOU lekin yay aik tara sy blessing and disguise be hay k shoukat khanum ko iss tara sy fund b generate ho rahay ..aik bat to hay k imran khan ko paisay ki hawas bilkul b nahi .lekin yay pendu type tradition hay iss ko promote nahi kerna chiay
Sir, now there are many other cancer hospitals in Pakistan and they are operational with your prayers and donations. IK is doing a wonderfull job with your donations and gifts.
yes agreed it is out dated tradition which may not be promoted. However, desperate patwaris are trying to find a fault of ik in even this.Shameless noones. Voters of punjab instead of blindly voting for pmln in ignorance or even worse selling your vote for mere 5 or 10 thousand rupees, just watch the performance of pti in kpk and listen to reaction of general public towards pti and ik. Then you will never vote for pmln again.