Advertisement

Ilzamat Nawaz Sharif per hain magar Molana Fazl aur doosre leaders Imran Khan ko attack kie jarahe h

Advertisement
Fazloo haraaam khore ko apna ratab khatam hota nazar aa raha hai harr hakoomat kaa bharva ghaleeez fuzlaa aisaay haraam ki mout maray gaa ke inshaAllah dunya ibrat pakraay gi
 
پانامہ کرپشن کیس، ہماری عدالتیں اور الف لیلوی داستان
کسی سیانے نے کیا خوب کہا تھا کہ جھوٹ بولنا پہلی دفعہ آسان ہوتا ہے اس کے بعد مشکلیں ہی مشکلیں ہوتی ہیں۔ اپنی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے پہلے اپنے بیانات سے لاتعلقی، پھربھائی کا اپنی بہن کے بیانات سے لاتعلقی پھر چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کے بیانات سے لاتعلقی، پھر بہن کے ہاتھوں بھائیوں کے بیانات سے لا تعلقی، پھر باپ کے ہاتھوں اپنے بچوں سے لاتعلقی پھر درباری وزرا کا میڈیا پر بیٹھ کر روز نت نئیے من گھڑت قصے اور کہانیاں اور اب بات گھر سے نکل کر اس ذلت اور رسوائی میں عرب کے شہزادوں کو بھی گھسیٹنے کا سارا پلان سوفیصد درست اور حقیقت پر مبنی جبکہ سولہ سو صفحات پر مشتمل کرپشن کے سارے ثبوت الف لیلوی داستان۔ سبحان تیری قدرت۔
وہ قطری شہزادہ جس کے نام کا آج تک کبھی کسی موقع پر ملزمان المعروف موٹو گینگ یا ان کے درباری وزرا نے ذکر تک نا کیا اچانک اس کا لیٹر سپریم کورٹ میں دیکھ کر پوری قوم حیرت کے مارے دانتوں میں انگلی دبا کر بیٹھی ہے۔ اس شہزادے کو شاید معلوم نہیں کہ پاکستان میں اس ایشو پر کیا کھچڑی پک رہی ہے، شہزادہ اگر نا بھی ضمانت دیتا تو بھی یہاں کچھ نہیں ہونے والا تھا جناب۔
جس ملک میں ایک قریب المرگ زندگی کی آخری ہچکیاں لیتے ہوئے سابقہ جج کو ملک کے ایک صوبے کا گورنر بنا کر دوسرے حاضر سروس ججز کو یہ پیغام دینا ہو کہ تم تو جیتے جاگتے ہو تو اس ملک کے اس جیتے جاگتے چیپ جسٹس کو ایوان صدر کے رنگین اور سہانے خوابوں کے آگے سولہ سو صفحات کے بجائے بتیس سو صفحات پر مشتمل ثبوت بھی الف لیلوی داستان ہی نظر آئیں گے۔

​