Yeah mulk to Africa ke janib barh reha hay jesay Boko Haram kartay han hamaray han yeah wadera shahi, TTP, Punjabi Taliban, Baloch Sardar aur phir shehron mea Choor siasat dan sab ka hal bura hay aur ghareeb pis reha hay.
This is happening in Sindh from decades. Kab yeh Bhutto marey ga aur hamari jaan chootey gi
نام نہاد جرگے کے نام پر گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریا لغاری میں چوری کے الزام جرگے نے دو نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔ دونوں نوجوان نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔۔
گھوٹکی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جرگے روکے نہ جا سکے اور نام نہاد پنچایتوں کے تفتیش کے بغیر فیصلوں کے ذریعے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گھوٹکی کے نواحی گاؤں لغاری میں چوری کے الزام کا مبینہ جرگہ بااثر وڈیرے انور لغاری کی سربراہی میں ہوا۔ جرگے نے چوری کے الزام میں دو نوجوانوں عبدالغنی اور محرم لغاری کے ہاتھ کاٹنے کی سزا سنا دی جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کے حکم کی پاسداری کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیرے کے نام نہاد جرگے کے فیصلے کا نوٹس لیا جائے اور دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کی قید سے آزاد کرایا جائے