Advertisement

Fake accounts report: What is hidden about Zardari, Faryal and Bilawal in secret Volume 25?

اسلام آباد (رپورٹ: زاہد گشکوری) جعلی اکائونٹس کیس کی رپورٹ کی خفیہ جلد نمبر۔25 میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کیا چُھپا ہے؟ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مجموعی طور پر 27 جلدیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو سمری 135 صفحات اور اس سے منسلک 95 بڑے ضمیموں پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی 25ویں جلد کلیدی ملزم کے خلاف دھماکہ خیز شہادتوں پر مشتمل ہے جسے خفیہ رکھا گیا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق نے سپریم کورٹ سے اسے افشاء نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

590769_6133007_bilawal2_akhbar.jpg


سندھ حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے اسے گھڑا گیا افسانہ قرار دیا ۔ معتبر ذرائع کی جانب سے انکشاف کے مطابق اس جلد کے تین حصے (1) سسٹم (2) امریکا، برطانیہ، فرانس اور دبئی میں املاک اور (3) اندرون سندھ زرعی جائیدادیں ہیں۔ جے آئی ٹی نے سندھ میں کرپشن کے نظام کو فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں کلیدی ملزم نے ماہانہ 4 کروڑ روپے سے زائد بنائے۔ پھر 120 ظاہری چہروں (فرنٹ مین) کے ذریعہ ’’حوالہ‘‘ اور ہنڈی کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ ان میں ایان علی، یونس قدوائی

اور عبدالجبار خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ مجید فیملی کی کے ایم کرائون انٹرنیشنل کمپنی یہ منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرتی رہی۔ آصف زرداری اور تالپور خاندان کی ملکیت بیرون ممالک جائیدادوں کے بارے میں جے آئی ٹی نے متعلقہ پتے نتھی کئے ہیں۔ پیرس، نیویارک، لندن اور دبئی میں کوئی 25 جائیدادوں کے بارے کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تفصیلات دی گئی ہیں۔ زرعی اراضی کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے اندرون سندھ 120 فارم زرعی فارم ہائوسز ہیں جو آصف زرداری، بلاول اور فریال تالپور کی جانب سے ظاہر نہیں کئے۔ جے آئی ٹی
رپورٹ کی مزید جلدوں میں بھی بلاول کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جس کے مطابق بلاول ہائوس کے یوٹیلٹی بلز جعلی اکائونٹس سے کئے گئے۔


مئی 2015ء میں 15 لاکھ 30 ہزار روپے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ادا کئے گئے۔ بلاول اور زرداری ہائوسز کی تزئین و آرائش کے اخراجات کے بارے میں بھی تفصیلات بھی جلد نمبر25 میں موجود ہیں۔ بلاول ہائوس کے 41 لاکھ 40 ہزار روپے جعلی اکائونٹس سے دی ڈیلی ریسٹورنٹ (مسز ٹینا مہدی) کو ادا کئے گئے۔ آصف زرداری، بلاول، آصفہ، مرزا ارشد بیگ اور شرمیلا فاروقی کے لئے ایک کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت فضائی ٹکٹ بھی جعلی اکائونٹس سے خریدیے گئے۔ پاک پیراڈائز اور فضل ربی ٹریولز کو ادائیگیاں کی گئیں۔

مذکورہ اکائونٹس سے متعلق 11500 اکائونٹس اور 924 اکائونٹس ہولڈرز کا سراغ لگایا گیا۔ 59 مشکوک منتقلیوں کی اطلاع ہے جبکہ 24500 نقد منتقلیاں بھی ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے 885 افراد کو طلب کیا۔ 767 حاضر ہوئے۔ یہ تمام معاملات تفصیلی تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کرنے کی جے آئی ٹی میں سفارش کی گئی ہے جے آئی ٹی 24 کلیدی ملزمان جن میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، سی ایف او اومنی گروپ، محمد عارف خان، اکائونٹینٹ اومنی گروپ، نورین سلطان (تب ریلیشن شپ مینجر سمٹ)، کرن امان (تب آپریٹنگ مینجر سمٹ بینک)، عدیل شاہ راشدی، طحٰہ رضا، یونٹ کارپوریٹ ہیڈ، حسین لوائی (تب صدر سمٹ بینک)، نصر عبداللہ لوٹہ (چیئرمین سمٹ بینک، فریال تالپور، آصف زرداری اور بلاول کے نام شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے آصف زرداری کی جانب سے جعلی اکائونٹس کے ذریعہ 10 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کی بھی تفصیلات دی ہیں۔حکومت سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے مذکورہ رپورٹ کو گھڑا افسانہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ٹرائل کورٹ میں لگائےگئے الزامات سے دفاع کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ خفیہ رکھی جانی تھی لیکن بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کیلئے افشاء کردی گئی۔

https://jang.com.pk/news/590769-asi...ption-case-ppp-former-president-faryal-talpur​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
جس کسی کا بنانا ہوتا ہے وہ اوپر والے حضرات بنا لیتےہیں جیسے نواز کی جے آئی ٹی

........................... دشمن کے بچے کو پڑھانا ہے


باقی پیسے ویسے واپسی ہوں گے تو بات ہے. اصل تو باہر ہی رکتھے ہیں
 
Advertisement
جس دن کسی نے انکو پھانسی پر لٹکایا تو میں سمجھوں گا کہ غریب کو اس دن انصاف مل گیا ھے ورنہ یہ سب رنگی رونے ہیں ۔فلاں بہت طاقتور ھے فلاں کے ھاتھ لمبے ہیں فلاں کے بہر کے ملکوں سے رابطے ہیں۔ان تمام ****** نے دنیا کے انسانوں کو ایک حواہ بنا کر نعوذ و با للّٰہ اللہ کے سآمنے بھی کھڑا کرنے کی کوشش دن رات کی ھے۔انہوں نے قانون کو کو آنکھیں دینے کی کوشش کی ھے حالانکہ سنا تھا کہ قانون تو اندھا ھوتا ھے۔بات ایک ہی ھے آللہ اور اسکی کتاب کا قانون ۔اور ان تمام چوروں اور انکے تمام ہمائیتیوں کو جو انکو دفاع کرتے ہیں سب کو وہ سزائیں دی جائیں کہ لوگ دیکھ کر کانپوں تاکہ عبرت حاصل ہو۔
 
Nawaz Zardari ne Qabar mein Khali hath Jana ha..lekan Dekho pori Umar guzar di har..ram kamanay mein... Aur phir hamara pora System hi itna ghala sara ha ke in logo ka kuch bhi nahi bigarna..bas medias ko Choran ur masala milta rehay ga..
 
Minimum DEATH sentence for this Dakoo gang of SINDH.
 
Advertisement
agar to Pakistan aaj khushhal, pur aman, aur maldar hae to samjho corruption nahi hoi... aur agar aaj 21st century maen bhi yahan load shedding, be rozgari, dehshat gardi aur inteshar hae to agay aap khud faisla karo..
 
BILAWUL.. The IMPORTED ****** was taking male hormones injections.. Says Dr Asim..

You can't remove GAY.. Zardaree Haramee..
 
Ek Volume 10 be Tha Panama case main woh
kab open hu ga?
Ek Uzaer Bloch ke be JIT bani thee?
Bldia town karchi ke be JIT bane thee ??
Dr Asam ke JIT be bani thee??
 
Minimum DEATH sentence for this Dakoo gang of SINDH.
Who is going to give it? Their mentor Ziaulhaq is dead. The Army courts are going to be wound up. The dakoos will never allow passage of a single law in the Parliament. Dulla Bhatti died long long ago.The bravehearts of Nawabshah and Lahore will elect them again and again as these people cannot sleep without getting a kick in their backside from their eternal leaders.
 
Advertisement
agar to Pakistan aaj khushhal, pur aman, aur maldar hae to samjho corruption nahi hoi... aur agar aaj 21st century maen bhi yahan load shedding, be rozgari, dehshat gardi aur inteshar hae to agay aap khud faisla karo..
Oh thank you ji! Aap ko parh kar mein foran iss nateejay par puhnch gia hoon keh Pakistan mein bahut corruption hay!...:LOL: