- Joined
- Jul 25, 2010
- Posts
- 2,322
- Reaction score
- 2,600
- Points
- 0
Last edited by a moderator:
Follow along with the video below to see how to install our site as a web app on your home screen.
Note: This feature may not be available in some browsers.
کیا سکھائیں علماء لوگوں کو، خود اسلحہ اٹھائیں تو دھشت گرد کہلائیں اور دعا کریں تو اس پر بھی اعتراض۔ اصل بغض تو علماء سے ہے بس انہی کو ہی کوسنا ہے۔ اور قرآن میں کس جگہ ہے کہ دعا اعمال کے پروں پر آسمان تک پہنچائی جاتی ہے۔اگر صرف دعا کرنے سے کامیابی ملتی تو رسول کریم بھی مسجد میں بیٹھ کر صرف دعا ہی فرماتے ، لشکر لے کر میدان جنگ میں نا جاتے
آج کے علما لوگوں کو کیا سکھا رہے ہیں
اسباب اتنے لازم ہیں کہ رسول کریم نے معراج پر جانا تھا تو آپ کے لئے براق لیا گیا ، ورنہ اللہ کے لی کیا مشکل تھے کہ وہ آپ صلم کو بغیر کسی چیز کے آسمانوں پر لے جاتا
قران میں ہیں کہ دعا اعمال کے پروں پر آسمان تک پہنچتی ہے
لیس للانسان الا ما سعا
کیا سکھائیں علماء لوگوں کو، خود اسلحہ اٹھائیں تو دھشت گرد کہلائیں اور دعا کریں تو اس پر بھی اعتراض۔ اصل بغض تو علماء سے ہے بس انہی کو ہی کوسنا ہے۔ اور قرآن میں کس جگہ ہے کہ دعا اعمال کے پروں پر آسمان تک پہنچائی جاتی ہے۔
ہم اپنے مولویوں کو تو اچھی طرح جانتے ہیں۔۔ ویسے تمھارا مولوی کون ہے جس نے تمہیں یہ سکھا یا ہے کہ کوئی بھی بات کرو اور اس کو قرآن کے ذمہ لگادو۔عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
ہمارے علما خود کوئی عمل نہی کرتے
خود ہاتھ سے کمائی نہی کرتے ، صرف ممبر پر بیٹھتے ہیں اور بولتے ہیں
ذرا رسول اللہ کی زندگی دیکھو اور اپنے موجودہ عالموں کی اور اپنے حقیقی عالموں کی جیسے امام ابو حنیفہ تھے اور فرق محسوس کرو
قران پڑھو تمہیں یہ مل جاۓ گا یا اسی مولوی سے پوچھ لینا ، یہ لوگ ایسی باتیں نہی بتاتے
آمنو و عمال الصلیحات ، یہ قران کا سبق ہے
جو قومیں عمل کر رہی ہیں ، وہی بلندی پر ہیں
ہم اپنے مولویوں کو تو اچھی طرح جانتے ہیں۔۔ ویسے تمھارا مولوی کون ہے جس نے تمہیں یہ سکھا یا ہے کہ کوئی بھی بات کرو اور اس کو قرآن کے ذمہ لگادو۔
پھر قرآن کی آیت غلط لکھ دی اور اس کے سبق بھی اپنی طرف سے گھڑ دیا ۔۔۔۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ تم نے قرآن بھی صحیح طور پر پڑھا ہے بس صرف علماء دین کو گالیاں دینا ہی سیکھا ہے۔ مرزا قادیانی ملعون اس طرح کی باتیں کیا کرتا تھا ۔۔
جن کی تفسیر تم نے لکھ دی ہے یہی ہمارے علماء ہیں اللہ ان کی قبروں کو نور سے بھرے ۔
وہ آیت سورہ فاطر کی ہے جس کا میں نے ذکر کیا تھا
کیا تم سمجھتے ہو کہ عمل کے بغیر کوئی بھی کام صرف دعا سے ہو سکتا ہے ، گو کہ دعا مغز عبادت ہے
کیا تمہارا گھرصرف دعا سے تعمیر ہو سکتا ہے ؟ کیا تم امتحان میں صرف صرف دعا کی وجہ سے اے گریڈ لے سکتے ہو ، کیا تم دعا سے ایٹم بم بنا سکتے ہو ؟؟؟
کیا تم اتنے ہی پاگل ہو ؟؟؟ خود سے کچھ نہی سوچتے ؟؟؟
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّـهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ
جس کو چاہئے عزت تو اللہ کے لیے ہے ساری عزت - اس کی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا - اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے
تفسیر مولانا شبیر عثمانی
عمل صالح کی رفعت و بلندی:
ستھرے کلام (ذکر اللہ وغیرہ) کا ذاتی اقتضاء ہے اوپر چڑھنا۔ اس کے ساتھ دوسرے اعمال صالحہ ہوں تو وہ اس کو سہارا دے کر اور زیادہ ابھارتے اور بلند کرتے رہتے ہیں۔ اچھے کلام کو بدون اچھے کاموں کے پوری رفعت شان حاصل نہیں ہوتی۔ بعض مفسرین نے وَ الۡعَمَلُ الصَّالِحُ یَرۡفَعُہٗ کی ضمیروں کا مرجع بدل کر یہ معنی لئے ہیں کہ ستھرا کلام اچھے کام کو اونچا اور بلند کرتا ہے۔ یہ بھی درست ہے اور بعض نے یَرْفَعُ کی ضمیر اللہ کی طرف لوٹائی ہے۔ یعنی اللہ عمل صالح کو بلند کرتا اور معراج قبول پر پہنچاتا ہے۔ بہرحال غرض یہ ہے کہ بھلے کام اور اچھے کلام دونوں علو و رفعت کو چاہتے ہیں۔ لہذا جو شخص اللہ تعالیٰ سے عزت کا طالب ہو وہ ان چیزوں کے ذریعہ سے حاصل کرے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔ تمہارے ذکر اور بھلے کام چڑھتے جاتے ہیں جب اپنی حد کو پہنچیں گے تب بدی پر (پورا) غلبہ (حاصل) کریں گے۔ کفر دفع ہو گا، اسلام کو عزت ہو گی" مکاروں کے سب داؤ گھات باطل اور بیکار ہو کر رہ جائیں گے۔
اللہ کریم نے کتنا آسان طریقه بتایا ہے کہ جیسا پھل چاہئے ایسا ہی عمل کرو
کیا یہ سمجھنا مشکل ہے ؟؟؟ لیکن آپ کو آپ کا ملا کبھی یہ بات نہی بتاۓ گا شاید ، اسی لئے مجھ سے لڑ رہے ہو ، کوئی بات نہی
جن کی تفسیر تم نے لکھ دی ہے یہی ہمارے علماء ہیں اللہ ان کی قبروں کو نور سے بھرے ۔
دعا بھی ایک عمل ہے اور میں صرف اس لئے لڑ رہا ہوں کہ بلاوجہ علماء کو ہر وقت گالیاں دینا یا انہیں کو ہر چیز کا ذمہ دار ٹہرانا درست نہیں ہے۔
? ????? ??? ??? ?? ???. ?? ????? ??? ?????? ???? ?? ??? ?? ???? "??? ???" ?? ??? ???? ??? ??? ??. ?? ??????? ??????? ?? ????? ?? ?? ?? ?????? ?? ??? ?????? ???? ???? ???? ?? ??? ???? ???? ?? ???? ????. ???? ????
? ??? ??? ??? ???? ??
© Copyrights 2008 - 2026 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|