Advertisement

Caravan of Police cars heading towards Zaman Park.

Advertisement
FlXjngNWAAg1Z14
 
سپریم کورٹ نے سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرکے تبادلہ کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ میں سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرٹرانسفرکیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی شامل ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا فیصلہ معطل کرتےہیں۔ تبادلے و تقرر کا معاملہ 5رکنی لارجر بینچ کو بھجوا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن کو بھی آج دوبارہ طلب رکھا ہے۔ بینچ نےتحریری حکم نامہ میں پنجاب انتخابات کامعاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے انتحابات سے متعلق حکم واپس لیے جانے کے بعد آج کی سماعت سابق سی سی پی او کے تبادلے تک محدود ہے۔

گزشتہ روز کی سماعت میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تمام اداروں میں ہونے والی خط وکتابت کی تفصیلات طلب کی تھیں، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کررہا ہے،90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

گزشتہ روز جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی پرمشتمل2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ عدالت کے طلب کرنے پرسماعت کے دوسرے حصے میں چیف الیکشن کمشن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔


پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایاتھا کہ غلام محمود ڈوگر کا دوسری مرتبہ تبادلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت سےکیا گیا جس پر ججز نے ریمارکس دیے تھے کہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردارہے، یہ کردار انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے سمیت پنجاب میں تمام افسران کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرکو آج پھر طلب کیا تھا۔
​
 
Advertisement