قانون کی نظر میں جو الزام لگاتا ہے - یہ اسی کی زمہ داری ہوتی ہے کہ اس کو ثابت بھی کرے
ورنہ جھوٹے الزام پر سزا کا سامنا کرے
اگر ماں لیا جاۓ کہ حکومت نے کسی اپنے ادارے کو دو سو ستر کروڑ روپے بقول عمران خان اس لیے دیے کہ وہ ادارہ صحافیوں کو اس بڑی رقم سے خریدے تا کہ عمران خان اور قادری صاھب کا دھرنا ناکام ہو
دیکھنے کو صحافیوں اور میڈیا کا رویہ بالکل الٹ تھا
مثلاً جتنی کوریج دھرنے والوں کو ملی اس کا پچاسواں حصہ بھی حکومت کو نہیں ملی
اس بات کا اعتراف ایک لحاظ سے دھرنے والے خود عمران خان اس طرح سے کرتے ہیں کہ دھرنے کے اٹھارویں دن تک لوگوں میں اتنی خود آگاہی پیدا ہوئی جتنی وہ (عمران خان ) اٹھارہ سالوں میں پیدا نہ کر سکا
اگر واقئی حکومت نے اتنا پیسہ لگایا ہوتا تو ہر جگہ گلیوں بازاروں میں دھرنے والوں کو برا بھلا کہا جا رہا ہوتا اور ہر لمحۂ اینکر لوگ دھرنے والوں پر کھلے عام تنقید کر رہے ہوتے
لیکن حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے اور نتایج بھی
مثلاً عمران خان اور شیخ رشید کی کھلی دشنام طرازی اور پہاڑوں سے بھی اونچے جھوٹ اور الزامات کی سیاست تو لوگوں کے سامنے صحیفے بن کر سامنے آ رہی اور حکومت مطوؤن ہو رہی ہے اور ملک کے مفادات زخمی زخمی اور مضروب حالت میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موت و حیات کی کشمکش میں ہیں
لگتا ہے اتنا پیسہ باہر سے آیا اور
یہ پیسہ عمران خان اور قادری صاھب کے ہاتھوں میڈیا والوں پر لگا کاش ہماری قوم دوست اور دشمن میں تمیز کرنا سیکھ لے
یہ درست ہے کہ ہم غربت کے مارے ہوے ہیں
لیکن آنکھیں کھولو کوئی ہماری قومی غیرت خرید کر نا لے جاۓ
اے وطن تم سلامت رہو- تا قیامت رہوانشا الله تیرے دشمن منہ کی کھائیں گے