- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں اور درجنوں دیگر افراد کے خلاف اڈیالہ جیل کے قریب اجتماع کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ منگل کی رات تقریباً دس بجے تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں تعزیرات پاکستان کی 13 دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دو دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام تقریباً ساڑھے چار بجے اڈیالہ روڈ پر علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین خان، تابش فاروق، عثمان جوڑا، کرنل ریٹائرڈ اجمل راجہ، عثمان ٹائیگر، رکن پنجاب اسمبلی ملک فہد، رکن پنجاب اسمبلی ملک عدیل اقبال، سینیٹر مرزا آفریدی، رکن پنجاب اسمبلی تنویر اسلم، رکن پنجاب اسمبلی جاوید کوثر، ایم پی اے شیخ امتیاز، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مینا خان، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، ملک تیمور اور دیگر افراد تین سے چار سو افراد کے ہمراہ جمع ہوئے۔
مدعی پولیس اہلکار کے مطابق یہ افراد علیمہ خان کی کال پر جمع ہوئے اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم انہوں نے منتشر ہونے سے انکار کر دیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق افسران کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 41 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے پلاسٹک کے پائپ برآمد ہوئے جنہیں بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ موقع سے فرار ہونے والے افراد کی 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
Loading X post…
Open original post on Xایف آئی آر کے مطابق ایک گاڑی کی ڈگی سے 30 لیٹر پیٹرول سے بھرا کین، 15 شیشے کی بوتلیں، روئی کے دو گولے اور ماچس کی پانچ ڈبیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ان اشیا کے پیٹرول بم بنانے کے لیے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایک اور گاڑی سے 25 ڈنڈے بھی برآمد کیے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 250 افراد موقع سے فرار ہو گئے جن کی شناخت سامنے آنے پر کی جا سکے گی۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





