Advertisement

3 ارب 20 کروڑسیلزٹیکس فراڈکے شریک ملزم کی 100 روپے میں ضمانت،معاملہ کیاہے؟

baabh11h223.jpg

3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں شریک ملزم کی 100 روپے کے مچلکوں پر ضمانت، معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں شریک ملزم شاہد حسین خواجہ کی محض 100 روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی

ساتھ ہی ملزم کی ماتحت عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ باعث شرم قرار دیا اور آئندہ قانون کی خلاف ورزی پر ٹیکس آفیشلز کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔

صحافی اویس یوسفزئی نے خبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ تین ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس کی ملزم کی ضمانت صرف 100 روپے میں
Loading X post…
Open original post on X

اس پر صحافی محمد عمیر نے حقائق شئیر کرتے ہوئے کہا ک جس کی ضمانت ہوئی وہ شریک ملزم تھا۔ شریک ملزم کو اکاؤنٹ کھولنے میں اعانت پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریک ملزم پر ٹیکس فراڈ کے جرم میں ملوث ہونے کا کوئی مواد پیش نہیں کیا گیا۔

محمد عمیر کے مطابق ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جاتے ہوئے شریک ملزم کے خلاف کرمنل کارروائی شروع کی تھی۔
Loading X post…
Open original post on X

صحافی ثاقب بشیر نے خبر شئیر کرتے ہوئے کاہ کہ تین ارب 20 کروڑ سیلز ٹیکس مبینہ فراڈ کیس کے شریک ملزم کی ایک سو روپے میں ضمانت کیوں ہوئی ؟

انہوں نے مزید کہا کہ قدرے حیران کن تو ہے لیکن یہ بھی دیکھیں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق کرمنل کارروائی کا اختیار ہی نہیں تھا وہ کاروائی کر رہے تھے
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا سوال جسٹس بابر ستار نے ہماری ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور اسپیشل کورٹس پر اٹھایا ہے کہ یہ باعث شرم ہے کہ مجسٹریٹ نے ملزم کا ریمانڈ دیتے اور ضمانت مسترد کرتے وقت دیکھنا ہی گوارہ نہیں کیا کہ ٹیکس کے قانون میں ان کا اختیار بھی ہے یا نہیں " ماتحت عدالت نے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کی بجائے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے گمراہ کُن اقدامات کی ستائش کی