Advertisement

2018 میں بہت غلط ہوا، اب اتنا غلط نہیں ہو رہا، ابصار عالم

2absaralsmksjdjh.png

صحافی وتجزیہ نگار ابصار عالم نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میرے سوال منیب فاروق کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ جو کچھ عمران خان کہہ رہے ہیں ایسے ہی ان کے مخالفین کہا کرتے تھے کہ یہ ہو گا یا یہ ہوگا تو وہ کچھ ہوا بھی۔ ہم سب کے اپنے اپنے خیالات ہیں لیکن کچھ حقائق بھی ہوتے ہیں جس کے مطابق ابھی اس وقت مصالحہ تیز ہے تو جب ایک منتخب وزیراعظم کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تب بھی ایسا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو صرف اس بنیاد پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا کہ اپنے بیٹے سے تنخواہ وصول نہیں کی، یہ وہ جرم تھا جس پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ نوازشریف کو ان کے عہدےسے ہٹانے کے ساتھ تاحیات نااہل کر دیا گیا اور جن سینٹ کے امیدواروں کیلئے انہوں نے سائن کر رکھے تھے وہ کینسل کیے گئے جس کے بعد وہ سارے آزاد امیدوار ہو گئے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ اس پر بھی دل نہیں بھرا تو نوازشریف کو انتخابات سے پہلے 10 برس اور ان کی بیٹی کو 7 برس قید کی سزا سنائی گئی۔ ن لیگ کے دونوں قائدین کرائوڈ پلر تھے جنہیں انتخابات سے قبل جیل بھی دیا گیا، کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہوئی جس پر ایکٹنگ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت صدیقی نے کہا کہ جنرل فیض نے کہا تھا کہ ان کو ضمانت مل گئی تو 2سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کیا کیا کچھ نہیں ہوا، نوازشریف کو ایک جلسے میں جوتا مارا گیا، خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینکی گئی، احسن اقبال کو گولی ماری گئی، حنیف عباسی کو 25سال قید کی سزا سنا کر جیل میں بند کر دیا گیا۔ سائوتھ پنجاب کے ایک امیدوار نے ٹی وی چینل پر آکر کہا کہ مجھے کسی ایجنسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا ہے پھر اگلے ہی دن تردید میں کہا محکمہ زراعت کے لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں سے محکمہ زراعت کا لفظ نکلا لیکن اس وقت بھی مصالحہ اتنا تیز نہیں ہے جتنا کہ 2018ء میں تھا۔ میں سیاستدانوں سے مخاطب ہوں جن کو یاد رکھنا چاہیے کہ تلوار کے ذریعے جیتے ہیں تو تلوار کے ذریعے ہی موت آئیگی، مکافات عمل کوئی چیز ہے جسے نہیں بھولنا چاہیے۔ عمران خان 70ء اور 80ء کی روایات واپس کیوں لے کر آئے؟ یہ ہماری ملک کی بدقسمتی ہے کہ ماضی کے بعد اب بھی غلط ہو رہا ہے۔

سینئر صحافی وتجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ میرے خیال میں 2018ء میں نظام تروڑا مروڑا گیا لیکن ہیومن رائٹس جس طرح اس وقت وائلیٹ کیے جا رہے ہیں ایسا کچھ بھی اس وقت نہیں ہوا تھا۔ ہمارے ایک دوست عمران ریاض جو واپس آئے ہیں ان کی اب تک آواز ٹھیک نہیں ہو سکے، یہ معمولی بات نہیں۔ پہلے بھی زیادتی ہوئی لیکن آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ سیاستدانوں کا مسئلہ نہیں ، آئندہ ہماری اور آپ کی باری آئیگی۔

ابصار عالم نے کہا کہ عمران ریاض کے ساتھ جو کچھ ہوا غلط تھا لیکن اس کے پاس بولنے کیلئے ایک پلیٹ فارم تو ہے۔ حامد میر، طلعت حسین، نصرت جاوید کے علاوہ ہمارے پاس تو ایسا کچھ نہیں تھا۔ عمران خان کے دور میں خوف کی حالت میں جی رہے تھے جسے ہم بھول بیٹھے ہیں لیکن ہم آج ہونے والی زیادتیوں کا دفاع نہیں کر سکتے۔
 
Advertisement
ویسے شرم و حیا نام کی کوئی چیز ہمارے معاشرے میں ہوتی تھی لیکن شریفوں کے ثکڑوں پر پلنے والے لوگ کیا جانیں کیونکہ وہ خود اس چیز سے کوسوں دور رہتے ہیں اور جن کو ٹکڑے ڈالتے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہو جاتے ہیں ابصار عالم تم تو ن لیگ کے غلام ورکر ہو ۲۰۱۸ میں حکومت کس کی تھی کیا دو سال پہلے خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا تھا کیا غریب اور مجبور بچیوں کو پولیس والے ڈنڈے مارتے تھے کبھی کسی نے سوچا بھی تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا جاتا تھا پچھلے دو سال میں پاکستانیوں کی جس برے طریقے سے تذلیل کی گئی ہے اس پر تو فلسطین پر قابض یہودی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندے بھی سوچتے ہوں گے کہ ساتویں ایٹمی طاقت کی حامل فوج کے چند لوگ پنجاب پولیس سے اتنی اخلاقی گروٹ کا مظاہرہ کیسے کرور رہی ہے
 
Ya absar jaisay toutown key wajha say sub ho raha hay.
 
Advertisement
There is no comparison between what happened in 2018 and state brutality unleashed after PTI government was toppled through a coup.This khabees is a lifafa of Sharifs.He is a liar and an hypocrite.
 
Advertisement