Advertisement

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

Loading X post…
Open original post on X

اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ ہوسکے
وکیل خالد یوسف چوہدری 5 گھنٹے طویل انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
جیل حکام نے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہیں کرائے، وکیل خالد یوسف چوہدری
190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے، خالد یوسف چوہدری۔
سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے عمران خان کے دستخط قانونی طور پر ضروری ہیں، خالد یوسف چوہدری
جیل حکام نے نام نوٹ کرکے انتظار کا کہا مگر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا گیا
عمران خان کے میڈیکل سے متعلق درخواست کیلئے وکالت ناموں پر بھی دستخط نہیں کرائے گئے، خالد یوسف چوہدری
پانچ مرتبہ اڈیالہ جیل آچکا ہوں مگر ہر بار دستخط کے معاملے میں رکاوٹ ڈالی گئی، خالد یوسف چوہدری
پاور آف اٹارنی کے بغیر کسی اپیلیٹ فورم پر فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، وکیل عمران خان
عمران خان کے کیسز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے راستے بند کئے جارہے ہیں، خالد یوسف چوہدری
​