Advertisement

13 جماعتی حکومتی اتحاد کی کرپشن کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے،عمران خان

17kha13jmaaaati.jpg

موجودہ اتحادی حکومت کو این آر او ٹو اور اقتدار میں آکر جس طرح ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا اسے عوام کے سامنے لے کر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت آج تحریک انصاف میڈیا سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت کو دیئے گئے این آر او ٹو اور اقتدار میں آکر جس طرح اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کر دیا ہے اسے عوام کے سامنے لے کر آئیں۔

Loading X post…
Open original post on X

این آر او ٹو کے حوالے سے چند روز قبل عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: اس قوم نے NRO-1 کی بھاری قیمت چکائی ہے! ان دو مجرم خاندانوں اور انکےحواریوں کی لوٹ مار نے دس برس میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا! NRO 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے! 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے! قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے!


سابق وزیراعظم عمران خان نے سٹریٹجک کمیٹی اجلاس کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کرپشن کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جلد سے جلد نئے عام انتخابات کے حوالے سے رائے عامہ کو ہموار کریں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قائم کیے گئے کرپشن کے مقدمات پر عوام کو آگاہ کیا جائے اور موجودہ اتحادی حکومت کو این آر او ٹو کی وجہ سے ملکی معیشت کی تباہی کو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کی وجہ سے ملک بری طرح سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے اور غیرذمہ دارانہ پالیسیوں سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسے عوام کے سامنے لانا ہو گا جبکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا اس وقت واحد حل فوری طور پر صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
 
Last edited by a moderator: