Advertisement

’’بھوک ستاتی تھی، بسکٹ چراتی تھی‘‘ حسن نثار

بسکٹ چراتی تھی‘‘کتنی مکمل، موثر اور مختصر سی کہانی ہے۔’’بھوک ستاتی تھی۔بسکٹ چراتی تھی۔جب پکڑی جاتی تھی۔بہت مار کھاتی تھی۔‘‘غربت بڑا امتحان ہے تو اس سے کہیں زیادہ مشکل امتحان ان متمول لوگوں کے لئے جنہیں قدرت غریبوں کی سرپرستی سونپتی ہے، لیکن افسوس ہمارے اکثر پڑھے لکھے متمول لوگ اس امتحان میں بری طرح ناکام رہتے ہیں۔ آئے روزگھریلو ملازمین خصوصاً کمسن گھریلو ملازمین پر ظلم و تشدد کی داستانیں سامنے آتی ہیں جن میں ’’صاحب‘‘ ہی نہیں ’’بیگمات‘‘ بھی ملوث ہوتی ہیں حالانکہ خواتین کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ رحمدل ہوتی ہیں۔ پچھلے دنوں تو ایک جج صاحب مع بیگم صاحبہ اس کارِ بد میں ملوث پائے گئے۔ اول تو نابالغ بچوں سے مشقت لینا ہی مردود ہونے کےلئے کافی ہے اور اوپر سے انہیں بھوکارکھنا اور ان پر ہر قسم کا تشدد بھی روارکھنا.....

Hassan-Nisar-Age-Education-Family-Children-Marriage-Wife-TV-Show-Columns-Achievements-Contact-Facebook-Twitter-Instagram.jpg


اس کے لئے جانوروں سے بھی بدتر ہونا ضروری ہے کیونکہ عموماً جانور بلکہ درندے بھی معصوم بچوں کو سونگھ کر ہی چھوڑ دیتے ہیں۔اپنے کیریئر کے شروع میں، میں نے بڑی محنت اور محبت سے چائلڈ لیبر پر ایک فیچر تیار کیا جس کو عنوان دیا ’’بچے قوم کی امانت ہیں اور قوم بددیانت‘‘ کچھ سیانوںنے مجھے سمجھایاکہ گھبرائو نہیں، پندرہ بیس سالوں میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گالیکن 45سال میںسب بد سے بدتر ہو گیا او ر آج بچوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی کہانیاں اتنی عام ہیں کہ ان کا اثر ہی ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔آج کل ایک فاقہ زدہ سی معصوم بچی کنزہ کی کہانی بہت عام ہے۔ کسی ڈاکٹر عمارہ نامی خاتون کے تشدد کا شکار صرف گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کنزہ کا 164کے تحت بند کمرے میں بیان قلم بند کرلیا گیاہے۔ گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پولیس کےپہرے میں تشدد کا شکار اس بچی کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تمام لوگوںکو باہر نکال کر زخمی بچی کا بیان ریکارڈ کیا۔ اس کالم کا عنوان بھی دراصل بچی کے اس اعترافی بیان سے ہی لیا گیا ہے کہ.....بھوک ستاتی تھی۔بسکٹ چراتی تھی۔

جب پکڑی جاتی تھی۔بہت مار کھاتی تھی۔اور یہ ظلم در ظلم ڈھانے والے کوئی جاہل، اجڈ، گنوار، وحشی نہیں پڑھے لکھے تھے تو میں سوچتاہوں کہ جو ان پڑھ، اجڈ ہوں گے، وہ کیا کرتے ہوں گے؟ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اجتماعی طور پر ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی کرپشن، منی لانڈرنگ کا نہیں، ہمارے کرتوتوں کا نتیجہ ہے جس کی ہمیں سزائیں مل رہی ہیں۔ قدرت ہمیں ہمارے ہاتھوں سے سزا دلوا رہی ہےاور وہ اس طرح کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے دشمنوں کا انتخاب کرکے اس سارے پراسیس کو ایک پوتر اور مہذب نام دے کر اس پر فخر بھی کرتے ہیں..... بے شک جمہوریت بہترین انتقام ہے۔قتل طفلاں کی منادی ہو رہی ہے شہر میںماں مجھے بھی مثل موسیٰ تو بہا دے نہر میںطلوع اسلام سے پہلے قدیم عرب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے۔ ہم نے ان میں بیٹے بھی شامل کردیئے اور آج کہیں زینب، کہیں کنزا کہیں تھر کے بیٹے بیٹیاں۔ بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ہر بچے کی پیدائش اس بات کا اعلان ہے کہ خدا ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا لیکن یہاں کیا ہو رہا ہے کہ پونے سے زیادہ کیسز تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہوں گے

لیکن کہیں تو رپورٹ ہو رہے ہیں۔ہم انہیں روتے ہیں جنہیں پوری خوراک، ادھورا علاج نصیب نہیںہوتا۔ علم و ہنر سے محروم رکھا جاتا ہے لیکن یہاں تو کہانی ہی اور ہے جو تھر کے صحرائوں سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے پوش علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کےاس ملک کو رکھنا مرے بچو سنبھال کےلیکن خود بچوں کو کون سنبھالے گا؟کمسن، نابالغ گھریلو ملازمین پر مظالم معمول کا حصہ بن چکے۔ یہ "Rent a Child" سوسائٹی ہے جس میں فاقوں کے ہاتھوں مجبور ماں باپ تھوڑے بہت پیسے لے کر اپنے بیٹے بیٹیاں بے حس لوگوں کوکرائے پر دے دیتے ہیں تو یہ بردہ فروشی ہے؟ جگر و گردہ فروشی ہے؟ بچہ فروشی ہے اور کیا ایک ہی بار مرجانا، دن رات میں کئی کئی بار مرنے سے بہتر نہیں؟ یہ معصوم بچے سورج سے پہلے جاگتے اور رات ڈھلے سوتے ہیں۔ وقفے کے دوران ہر قسم کی خدمت بجالاتے ہیں،

روکھا سوکھا بچاکھچا کھاتے ہیںاور کچھ کو تو وہ بھی نصیب نہیں ہوتا جس پر انہیں اعتراف جرم کرتے ہوئے یہ کہنا پڑتاہے۔’’بھوک ستاتی تھی۔بسکٹ چراتی تھی۔جب پکڑی جاتی تھی۔بہت مار کھاتی تھی۔‘‘دیہی علاقوںمیں بھوک کی بمپر فصلیں اگ رہی ہیں۔ ہر ایک کا اپنا اپنا ’’تھر‘‘ ہے۔ لوگ شہروں کی طرف بھاگتے ہیں اور ان کے پاس بیچنے یا کرائے پر چلانےکے لئے اپنے بچوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔کیا ان ظالموں نے کبھی کسی سے یہ محاورہ نہیں سنا"A man is never so tall as when he stoops to help a child."اور اس ملک کے کروڑوں بچوںکوسکول نصیب نہیں توکروڑوں کو گھر ہی نصیب نہیں کہ ماں باپ انہیں آسان قسطوں میں بیچ دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ہماری سرحدیں محفوظ لیکن آئندہ نسلیں غیر محفوظ تو فیصلہ آپ خود کرلیں کہ ہماری سمت کیا اور منزل کیسی ہوگی۔

https://jang.com.pk/news/567222-hassan-nisar-used-to-steal-biscuit-in-hunger-24-10-2018 ​
 
Advertisement
جج ہو کر چائلڈ لیبر کروانا بذات خود ایک قانونی جرم ہے جج کا کوئی مستقبل نہیں ہونا چاہئے عدالت میں ایسے لوگ ہی ایمان بیچتے ہیں طاقتوروں کے سامنے جو خود قانون کو جانتے ہیں پر اس کو اپنی ذات پر امپلیمنٹ نہیں کرتے
 
Advertisement
hum mulsmaan hony k bawajoooooooood dunya bad kardar tareen log han......................... ye baat bilkul theek hy ,, hum log money laundering ke waja sy zaleel ne ho ry .. es ke aur reasons han
 
Sometimes people define ghairat in their own way,for me the most beghairat person is the one who gives birth to kids without being financially establish and the one who leaves his kids to face this cruel world,where poverty would exploit them every second they breathe.
 
جج ہو کر چائلڈ لیبر کروانا بذات خود ایک قانونی جرم ہے جج کا کوئی مستقبل نہیں ہونا چاہئے عدالت میں ایسے لوگ ہی ایمان بیچتے ہیں طاقتوروں کے سامنے جو خود قانون کو جانتے ہیں پر اس کو اپنی ذات پر امپلیمنٹ نہیں کرتے
aur jo yeh Major ammara riaz ko ARMY ki protection hasl hai uska kia hoga?
judge ko saza mil gaye hai 3 years , apki Major abhi tak arram se cantment main hai,under fouji protection
 
Advertisement
خون آنسو رلا دینے والی تحریر ہے شاید میری سوچ ان الفاظ سے محروم ہے ورنہ دل انکے پتھر کیسے ہو سکتے ہیں جو صاحب اولاد ہوں اور ایسا ظلم روا رکھیں۔

:cry::cry::cry:
The government officer and her husband used ropes and belts to beat the harmless young girl because she stole biscuits, as she would be locked in a room while the ‘masters’ were out and wasn’t given any food and was obviously hungry. Kinza also says that ‘Ammara Baji’ stood on her chest and also used to kick her if she tried to sleep. While the wife used to do the kicking, the husband would beat Kinza with a belt. The blackened eye happens to be the result of the beating she got from a bat. The poor child tries to explain that her entire body is aching and that she even has trouble moving her shoulders.

https://blogs.tribune.com.pk/story/...akistan-waiting-for-a-train-that-never-comes/

اس مقدمے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ دونوں ملزمان جب روزانہ اپنی ڈیوٹی پر جاتے تھے تو وہ کمسن ملازمہ کو ایک کمرے میں بند کر کے جاتے تھے اور کوئی غلطی سرزد ہونے پر ملزمان کنزہ کو چھری، پائپ اور بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
Major Ammara goes into hiding; Dr Mohsin Riaz granted interim bail for torturing maid child

Additional District & Sessions Judge Tahir Aslam on Monday approved an interim bail for suspect Dr Mohsin Riaz while the prime suspect, his wife Ammara Riaz went into hiding for allegedly torturing 10-year-old maid child Kinza Bashir.

Ordering the suspect to submit surety bonds worth Rs 50,000, the judge also issued notice to the Airport Police Station to present complete record of the case and Kinza Bashir’s medical report by October 29.


https://dailytimes.com.pk/313482/ma...ranted-interim-bail-for-torturing-maid-child/
Results from the ultrasound revealed that there were swelling and tenderness in Kinza's abdominal region and her chest and ribcage are also tender to the touch.

The report further stated that she had a mark on her right cheek and her right eye had slight damage to the cornea. Kinza's head also has a deep cut on her left side which is "bleeding actively" according to the MLO's report.
"The report confirms that there is evidence of torture carried out 15-20 days ago using "knife, belts and persons standing on her straight with full weight multiple times".

https://www.dawn.com/news/1440429
 
سوال یہ ہے کہ کنزہ کے مجرم کب پکڑے جائیں گے۔ سُنا ہے کہ مجرمہ خاتون ’’یونیفارم‘‘ والی ہے۔
 
what do people get from torturing an innocent child? Tauba Istakfar. Itni choti si bachi pay itna zulm? Souch souch kar rona atta hai..
 
aur jo yeh Major ammara riaz ko ARMY ki protection hasl hai uska kia hoga?
judge ko saza mil gaye hai 3 years , apki Major abhi tak arram se cantment main hai,under fouji protection
وہ کوئی بھی ہو اسے سزا ملنی چاہئے میں ہوں تم ہو جج ہو یا جرنیل لیکن سزا ان والدین کو بھی ملنی چاہئے جو دھڑا دھڑ بچے پیدا کر کے ان سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں اگر وسائل نہیں ہوتے تو ان کو کیوں پیدا کر کے ننھی اعمر میں دوسروں کے گھروں میں ان حالات میں کام کرنے کو چھوڑ دیتے ہیں کے وہ روزانہ چوریا ں کر کے دوسروں کو ان پر ہاتھ اٹھانے اور ظلم کرنے پر لے آئیں
 
Advertisement
ایسے بےحس لوگوں کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرانا چاہئے۔۔۔ ان کے گلے میں پٹہ بندھا ہونا چاہئے تاکہ کسی اور کو نقصان نہ دے سکیں۔۔۔ یہ نارمل لوگ ہو ہی نہیں سکتے, ذہنی مریض ہیں۔۔۔ ان کو انسانی آبادیوں سے کہیں دور ڈیٹینشن سینٹرز میں زنجیروں میں باندھ کے رکھنا چاہئے کہ یہ لوگ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں۔۔
 
The government officer and her husband used ropes and belts to beat the harmless young girl because she stole biscuits, as she would be locked in a room while the ‘masters’ were out and wasn’t given any food and was obviously hungry. Kinza also says that ‘Ammara Baji’ stood on her chest and also used to kick her if she tried to sleep. While the wife used to do the kicking, the husband would beat Kinza with a belt. The blackened eye happens to be the result of the beating she got from a bat. The poor child tries to explain that her entire body is aching and that she even has trouble moving her shoulders.

https://blogs.tribune.com.pk/story/...akistan-waiting-for-a-train-that-never-comes/

اس مقدمے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ دونوں ملزمان جب روزانہ اپنی ڈیوٹی پر جاتے تھے تو وہ کمسن ملازمہ کو ایک کمرے میں بند کر کے جاتے تھے اور کوئی غلطی سرزد ہونے پر ملزمان کنزہ کو چھری، پائپ اور بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
Major Ammara goes into hiding; Dr Mohsin Riaz granted interim bail for torturing maid child


Additional District & Sessions Judge Tahir Aslam on Monday approved an interim bail for suspect Dr Mohsin Riaz while the prime suspect, his wife Ammara Riaz went into hiding for allegedly torturing 10-year-old maid child Kinza Bashir.

Ordering the suspect to submit surety bonds worth Rs 50,000, the judge also issued notice to the Airport Police Station to present complete record of the case and Kinza Bashir’s medical report by October 29.


https://dailytimes.com.pk/313482/ma...ranted-interim-bail-for-torturing-maid-child/
Results from the ultrasound revealed that there were swelling and tenderness in Kinza's abdominal region and her chest and ribcage are also tender to the touch.


The report further stated that she had a mark on her right cheek and her right eye had slight damage to the cornea. Kinza's head also has a deep cut on her left side which is "bleeding actively" according to the MLO's report.
"The report confirms that there is evidence of torture carried out 15-20 days ago using "knife, belts and persons standing on her straight with full weight multiple times".


https://www.dawn.com/news/1440429
Khuda kay liyee in zalimoon ko jail mein daloo. Kaheen koi fauji major ya karnal ya COAS is haram khor major kee sifarish lay kar na ajaiy.
 
Khuda kay liyee in zalimoon ko jail mein daloo. Kaheen koi fauji major ya karnal ya COAS is haram khor major kee sifarish lay kar na ajaiy.
khamoosh ISPR sattoo pee ke sorahi hai !
fouj ke harem khor generals kuch bhi karain aap bus zindabad zindabad bolian
chahey woh haraeey bachiun ke saath yeh salook karain
 
Advertisement
ایسے بےحس لوگوں کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرانا چاہئے۔۔۔ ان کے گلے میں پٹہ بندھا ہونا چاہئے تاکہ کسی اور کو نقصان نہ دے سکیں۔۔۔ یہ نارمل لوگ ہو ہی نہیں سکتے, ذہنی مریض ہیں۔۔۔ ان کو انسانی آبادیوں سے کہیں دور ڈیٹینشن سینٹرز میں زنجیروں میں باندھ کے رکھنا چاہئے کہ یہ لوگ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں۔۔
pori paramilitary force ko shehri abadi se door kia jai !abhi tu generals Major se achi tarah inquiry karlain!
aik torture ka open shut case aur 8 din se sirf inquiry he inquiry
 
سوال یہ ہے کہ کنزہ کے مجرم کب پکڑے جائیں گے۔ سُنا ہے کہ مجرمہ خاتون ’’یونیفارم‘‘ والی ہے۔
paiti behan ko bachana hai chahey mulk toot jai ya fouj badnam ho!
fouj ka moral down hota hai
baqol ISPR
 
Bohot afsoos is baat ka he ke Elite ke liay qanoon alag he aur ghareeb ke liay tu qanoon hi nahi.
Abhi tak os gatya foji ko kyo nahi pakra gaya..
She suspectedly interogated 24 hrs by few patriotic generals day and night