Advertisement

’حلال سیاحت‘ کا رجحان، مالیاتی حجم 300 ارب ڈالر ہو جائے گا

’حلال سیاحت‘ کا رجحان، مالیاتی حجم 300 ارب ڈالر ہو جائے گا
نوجوان مسلمانوں کی طرف سے دنیا بھر میں بین الاقوامی سیاحت پر خرچ کی جانے والی رقوم آئندہ برسوں میں دگنی ہو جائیں گی۔ یہ رجحان ’حلال سیاحت‘ میں تیزی لائے گا، جس کا عالمی سطح پر مالیاتی حجم تین سو بلین ڈالر ہو جائے گا۔

[FONT=&amp]سنگاپور سے جمعرات چھبیس اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک تازہ مطالعاتی جائزے کے مطابق گزشتہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر ’حلال سفر‘ یا ’اسلامی سیاحت‘ کے رجحان میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بہت سے ممالک میں ہوائی اڈوں، ریستورانوں اور ہوٹلوں میں ’مسلم دوست‘ سہولیات اور سروسز مہیا کرنے کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔
اس کی چند مثالیں یہ ہیں کہ بہت سے ممالک میں اہم سفری یا سیاحتی مقامات پر مسلمانوں کے لیے نماز پڑھنے کی سہولت اور حلال اشیائے خوراک فروخت کرنے والے ریستورانوں کی تعداد میں خاصا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ مطالعاتی جائزہ امریکی کریڈٹ کارڈ کمپنی ’ماسٹرکارڈ‘ اور ’حلال ٹرپ‘ نامی سیاحتی ادارے نے مل کو مکمل کروایا۔ ’حلال ٹرپ‘ ایک ایسا سیاحتی ادارہ ہے، جو اپنے صارفین کے لیے سفر اور قیام کی سہولتوں کا اہتمام کرتے ہوئے ’اسلامی سیاحت‘ میں مہارت حاصل کر چکا ہے۔

ایک امریکی ہوائی اڈے پر نماز پڑھتی مسلم خواتین
’اسلامی سیاحت‘ بنیادی طور پر ایک ایسی اصطلاح ہے، جس کا مطلب مسلمان سیاحوں کو ایسی سہولیات مہیا کرنا ہوتا ہے، جن کی انہیں دوران سیاحت ضرورت پڑتی ہے۔ یعنی اگر کوئی سیاح مذہبی حوالے سے باعمل مسلمان ہو، تو اس کو دوران سفر نماز پڑھنے کی جگہ اور حلال خوراک وغیرہ کی دستیابی کے سلسلے میں ایسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے کہ اس کی مذہبی ترجیحات اس کے سیاحت کے شوق کی راہ میں رکاوٹ بننے لگیں۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، مختلف مذاہب کے افراد کے لیے عبادت کا علیحدہ علیحدہ اہتمام
اس مطالعاتی جائزے کے نتائج پیش کرتے ہوئے ’حلال ٹرپ‘ کے چیف ایگزیکٹو فضل بہار دین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ان دنوں یہ رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بزرگ مسلمان اکثر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سال میں ایک ہی بار سیاحت کے لیے جاتے ہیں لیکن 20 سے لے کر 36 سال تک کی عمر کے مسلم سیاح سالانہ اوسطاﹰ تین بار سیاحت کے لیے نکلتے ہیں۔
بہار دین کے مطابق مسلمانوں کی نوجوان نسل میں ان کے والدین کی نسل کے مقابلے میں سیاحت کا رجحان بہت زیادہ ہے اور یہ سیاح دور دراز کی پرکشش منازل کی سیر اور زیادہ دلچسپ سیاحتی تجربات کے لیے زیادہ مالی وسائل خرچ کرتے ہیں۔

فرانس میں حلال سیاحت

فضل بہار دین نے بتایا کہ اگلے ایک عشرے کے دوران نوجوان مسلم سیاح سیاحت بھی زیادہ کریں گے اور اس مقصد کے لیے رقوم بھی کہیں زیادہ خرچ کریں گے۔ اس جائزے کے مطابق 2016ء میں عالمی سیاحت میں ’مسلم ٹریول‘ کے شعبے کا مالیاتی حجم 156 بلین ڈالر رہا تھا، جس میں نوجوان مسلم سیاحوں کا مالیاتی حصہ 55 بلین ڈالر بنتا تھا۔
اس رجحان میں مستقبل میں مزید تیزی آئے گی اور 2026ء تک مسلمان سیاحوں کی طرف سے سیاحت کے لیے خرچ کی جانے والی رقوم کی مجموعی مالیت 300 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ اس جائزے کے نتائج ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں، جب کئی ممالک میں مسلمان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی سوچ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
جائزے کے مطابق سعودی عرب، ملائشیا اور ترکی اسلامی دنیا میں مسلم سیاحت کے رجحان میں اضافے کی وجہ بننے والے بڑے ممالک ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا، مصر اور قزاقستان سے بھی بہت بڑی تعداد میں نوجوان سیاحت کے لیے بیرونی دنیا کا رخ کر رہے ہیں۔
[/FONT][FONT=&amp]http://www.dw.com/ur/حلال-سیاحت-کا-رجحان-مالیاتی-حجم-300-ارب-ڈالر-ہو-جائے-گا/a-41117637
[/FONT]
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Yar yah tu Liberal civilization ka bara pan hai

atansari bhai app ya sochen ky Yahodion, Hindon, Asaion , Budhon, Sikhon aur Ahmdion ko Pakistani Airports per mazhabi saholiat kasy deni hain
 
Advertisement
Sir g jin countries mayn yeh asaani di jarehi hay wahan jamhooriyat hi hay, in each and every single country....
آپ نے جواب کا سوال نہیں پڑھا. سوال پڑھ لیں کس ملک کی بات ہو رہی ہے پتہ چل جائے گا
 
Bardasht hi kerrehay hayn.... sirf iss umeed pay kay nizam mature honay amyn time lagay ga.... Dictatorship say phir bhi 1000 baaar acha hay k jismayn civil rulers courts ko jawab deh hayn.....
نو سال میں نظام کتنا میچور ہوا ہے آپ بھی جانتے ہیں میں بھی جانتا ہوں. پاکستان میں حکمران عدالتوں/اداروں کے سامنے کیسے جوابدہ ہوتے ہیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہے. سوچ بدلے بغیر نظام نہیں بدلتا خاص کر عوام کی
 
Advertisement
Sir awam ki soch badal rehi hay lakin iss mayn time lagta hay, nothing can be done overnight.... jinn mulkon mayn democratic traditions strong hayn, wahan system bila kisi rok tok k 100, 100 years say chal raha hay... yahan aaye din koi na koi talaay-aazma apnay masters ka hukaam baja lata hay... :(


نو سال میں نظام کتنا میچور ہوا ہے آپ بھی جانتے ہیں میں بھی جانتا ہوں. پاکستان میں حکمران عدالتوں/اداروں کے سامنے کیسے جوابدہ ہوتے ہیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہے. سوچ بدلے بغیر نظام نہیں بدلتا خاص کر عوام کی
 
Sir awam ki soch badal rehi hay lakin iss mayn time lagta hay, nothing can be done overnight.... jinn mulkon mayn democratic traditions strong hayn, wahan system bila kisi rok tok k 100, 100 years say chal raha hay... yahan aaye din koi na koi talaay-aazma apnay masters ka hukaam baja lata hay... :(
میں نے اسلئے آغاز ہی میں جمہوریت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تھا
طالع آزما ہوں یا منتخب کوئی بھی کم نہیں ہے دونوں ہی ماسٹر کا حکم بجا لاتے ہیں