Advertisement

​​دوعظیم رہنما: قائداعظم اور نوازشریف

B5pIXJtCMAEJ6aB.jpg:large

​

قائداعظم 25 دسمبرکو پیدا ہوئے جبکہ میرے قائدمحترم نوازشریف بھی 25 دسمبر کو ہی پیدا ہوئے۔لوگ دراصل ہر 25 دسمبر کو قائداعظم کو یاد کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کو اس قوم پر رحم آگیا اور 25 دسمبر 1949 کو میاں محمد نوازشریف کی صورت میں ایک عظیم رہنما دنیا میں بھیجا۔ میاں محمد نوازشریف بالکل ویسے ہی میاں محمد شریف کے گھر دنیا میں تشریف لائے جیسےقائداعظم جناح پونجا کے گھر تشریف لائے۔

قائداعظم والد بھی ایک کاروباری آدمی ہے اور میرے قائدمحترم (اللہ انہیں نظربد سے بچائے) کے والد بھی ایک کاروباری آدمی تھے۔

قائداعظم بھی مسلم لیگ کے سربراہ تھے اور میرے قائد محترم میاں محمد نوازشریف بھی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں۔

قائداعظم جب گورنر جنرل بنے تو انہوں نے ایک روپیہ تنخواہ لی جبکہ میرے قائد کوئی تنخواہ نہیں لیتے بلکہ اپنے پیسوں سے ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

قائداعظم کا ملک بنانے اور ترقی دینے کیلئے ایک خاتون سے بھرپور ساتھ دیا جس کا نام محترمہ فاطمہ جناح تھا اس طرح پاکستان کو بچانے کیلئے میرے قائد محترم کا ساتھ پہلے ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے دیا اور آج کل مریم نواز پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

قائداعظم بھی پیشے سے وکیل تھے اور میرے قائد محترم میاں نوازشریف بھی وکالت کرچکے ہیں انہوں نے مشہور زمانہ میموگیٹ میں ایک غدار حسین حقانی کو انجام تک پہنچایا ہے۔قائداعظم نے بھی ایل ایل بھی کیا اور میرے قائد نے بھی ایل ایل بی کیا ہے۔

قائداعظم پہلے کانگریس میں تھے لیکن انہوں نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک کی خاطر مسلم لیگ جوائن کی۔ میرے قائد بھی پہلے تحریک استقلال میں تھے انہوں نے ملک بچانے کی خاطر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی

قائداعظم کے جانثاروں میں لیاقت علی خان، خواجہ ناظم الدین، حسین شہید سہروردی، سردار عبدالرب نشتر تھے اور میرے قائد کے جانثاروں میں رانا ثناء اللہ، عابد شیرعلی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف شامل ہیں۔

قائداعظم کا سب سے بڑا مخالف گاندھی تھا اور آج میرے قائد کا سب سے بڑا مخالف پاکستانی گاندھی عمران خان ہے۔ وہ بھی مسلمانوں کا مخالف تھا اور یہ بھی مسلمانوں کا مخالف اور یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔

قائداعظم بھی ا صول پسند تھے اور میرے قائد محترم بھی اصول پسند ہیں۔

قائداعظم بھی دوقومی نظریہ کے حامی تھے اور میرے قائد بھی دو قومی نظریہ کے حامی ہیں

قائداعظم نے ملک بنایا تھا اور میرے قائد محترم ملک بچارہے ہیں۔

​
 
Advertisement
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

انساپیو۔۔۔۔ سڑو میرے قائد محترم کی عظمت دیکھ کر​
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

@Gullu butt

You have a nice sense of humour and why don't you try to do stand alone comedy.
Keep it up (clap) (clap) (clap) (clap) (clap) (clap) (clap)
 
Advertisement
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بس ایک قدر مشترک نہیں اور وہ یہ کہ قائدِ اعظم وفات پاچکے ہیں لیکن نواز شریف یہ اعزاز قوم کو دینے کو تیار نہیں
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بس ایک قدر مشترک نہیں اور وہ یہ کہ قائدِ اعظم وفات پاچکے ہیں لیکن نواز شریف یہ اعزاز قوم کو دینے کو تیار نہیں

Lol .. You nailed it
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

@Gullu butt

You have a nice sense of humour and why don't you try to do stand alone comedy.
Keep it up (clap) (clap) (clap) (clap) (clap) (clap) (clap)

آپکو کامیڈی نظر آرہی ہے؟ میں نے اپنے قائد کو اتنا زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اگر میرا قائد یہ پڑھ لے تو مجھے اپنا مشیر بنادے۔۔​
 
Advertisement
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

ویسے قائدِ اعظم کیلئے کبھی کھانا بھی ہیلی کاپٹروں میں نہیں گیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

قائداعظم 25 دسمبرکو پیدا ہوئے جبکہ میرے قائدمحترم نوازشریف بھی 25 دسمبر کو ہی پیدا ہوئے۔لوگ دراصل ہر 25 دسمبر کو قائداعظم کو یاد کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کو اس قوم پر ناراض ھو گیا اور 25 دسمبر 1949 کو میاں محمد نوازشریف کی صورت میں ایک جاہل رہنما دنیا میں بھیجا۔۔

قائداعظم کے والد بھی ایک کاروباری آدمی تھے اور میرے قائدمحترم (اللہ انہیں نظربد سے بچائے) کے والد بھی ایک بھکاری آدمی تھے۔

قائداعظم بھی مسلم لیگ کے سربراہ تھے اور میرے قائد محترم میاں محمد نوازشریف بھی ن کے سربراہ ہیں۔

قائداعظم جب گورنر جنرل بنے تو انہوں نے ایک روپیہ تنخواہ لی جبکہ میرے قائد پورے ملک کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا۔

باقی آپ سب کو اچھی طرح معلوم ھے۔
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بس ایک قدر مشترک نہیں اور وہ یہ کہ قائدِ اعظم وفات پاچکے ہیں لیکن نواز شریف یہ اعزاز قوم کو دینے کو تیار نہیں

اللہ تعالیٰ میرے قائد محترم کو تاقیامت زندہ رکھے اور قیامت تک انہیں وزیراعظم بنائے۔۔۔

میرے قائد کو اللہ تعالیٰ نے قائداعظم کا خلاء پر کرنے کیلئے زندہ رکھا ہوا ہے تاکہ یہ قوم امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے اور میرے قائد کی قیادت میں ملک ترقی کرتا رہے۔​
 
بھائی صاحب آپ کی گاڑی کہاں ہے؟​
 
Advertisement
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بہت خوبصورت ،آپ نے جمہور پسندوں کے منہ میں ایک نیی ہڈی تھما دی. ساتھ میں شش و پنج بھی
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بس ایک قدر مشترک نہیں اور وہ یہ کہ قائدِ اعظم وفات پاچکے ہیں لیکن نواز شریف یہ اعزاز قوم کو دینے کو تیار نہیں

Comment of the day

Haji Sahab .... chaaa gaye ho ... lol [hilar]
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

یہ واقعی پچیس دسمبر کو تشریف لایا تھا؟
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

آج کہیں فرسٹ اپریل فول تو نہی۔
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

اللہ تعالیٰ میرے قائد محترم کو تاقیامت زندہ رکھے اور قیامت تک انہیں وزیراعظم بنائے۔۔۔

میرے قائد کو اللہ تعالیٰ نے قائداعظم کا خلاء پر کرنے کیلئے زندہ رکھا ہوا ہے تاکہ یہ قوم امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے اور میرے قائد کی قیادت میں ملک ترقی کرتا رہے۔​

بھائی جان آپکی تحریر سے واضح نہیں ہوا کہ آپ ان کے سجے یا کھبے کس والے کی دیکھ بھال پر مامور ہیں؟
​
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

ویسے قائدِ اعظم کیلئے کبھی کھانا بھی ہیلی کاپٹروں میں نہیں گیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔

اس زمانے میں ہیلی کا پٹروں کا اتنا رواج نہیں تھا کیونکہ پاکستان نیا نیا بنا تھا ہمارے پاس ہیلی کاپٹر نہیں تھے۔ اگر ہیلی کاپٹر ہوتے تو قائداعظم کا کھانا ضرور ہیلی کاپٹر سے آتا​
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بھائی جان آپکی تحریر سے واضح نہیں ہوا کہ آپ ان کے سجے یا کھبے کس والے کی دیکھ بھال پر مامور ہیں؟
​

ہاتھ ہولا رکھو بھائی جان[hilar]:lol:[hilar]
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

بھائی جان آپکی تحریر سے واضح نہیں ہوا کہ آپ ان کے سجے یا کھبے کس والے کی دیکھ بھال پر مامور ہیں؟
​

میں اپنے قائد کا سجا، کھبا سب کچھ ہوں۔۔۔۔​
 
Re: دوعظیم رہنما۔۔ قائداعظم ، نوازشریف

میں اپنے قائد کا سجا، کھبا سب کچھ ہوں۔۔۔۔​

جی شک تو مجھے بھی ہوا تھا لیکن بس فارمیلٹی کیلئے پوچھ بیٹھا۔
​