فن لینڈ میں پاکستانی کونسل جنرل اور پاک فن لینڈ بزنس کونسل کے چیئرمین وی لی ایرولا نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کی تصحیح کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے لنکڈ ان پر جاری ایک بیان میں "نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان کا دورہ کریں گے" کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاک فن لینڈ بزنس کونسل کے چیئرمین وی لی ایرولا سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور اور آئی ٹی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xبیان میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان کادورہ کرنے والے تھے، نوکیا کے 4جی فونز بھی پاکستان میں تیار کررہا تھا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے اس بیان پر فن لینڈ میں پاکستانی کونسل جنرل اور پاک فن لینڈ بزنس کونسل کے چیئرمین وی لی ایرولا نے خود جواب دیا اور کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نوکیا پاکستان اور دیگر کئی مارکیٹس کے ساتھ معاہدے میں ہے، مگر وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے اعلامیہ کا ٹائٹل کچھ ایسا ہونا چاہئے تھا کہ"وزیر نوکیاکے سی ای او کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری اور وزیر صاحب کی ملاقات میں نوکیاکے سی ای او کےممکنہ دورے کے حوالے سے کچھ بھی ڈسکس نہیں ہوا، مگر میرا خیال ہے کہ وزارت کے بیان میں اس ذکر کی وجہ سے بہت سے کلکس ضرور ملے ہوں گے،پبلک ریلیشن ہمیشہ اچھی ہوتی ہے۔
پاک فن لینڈ بزنس کونسل کے چیئرمین وی لی ایرولا نے کہا کہ ملاقات کے دوران 5جی اور 6 جی سے متعلق ایک وجہ سے بات چیت ضرور ہوئی کیونکہ نوکیا سب سے بہترین ہے، پاکستان اور فن لینڈ کے مضبوط تعلقات کو خراج تحسین، تیار رہیں، تعلیم، ٹیکنالوجی، توانائی، آئی ٹی، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں بہت سی بڑی بڑی پیش رفت ہونے والی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/coun1111j.jpg
Advertisement





