- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"یہ ہم کاشتکاروں کیلئے اچھا سال نہیں ہے، پیدارواری لاگت ہماری بہت زیادہ بڑھ گئی، کھادیں مہنگی، بجلی مہنگی، اور ہماری پروڈکشن کا ریٹ جان بوجھ کر ہمیں ٹھیک نہیں دیا گیا۔پچھلے دو تین سالوں میں ہمیں سینکڑوں ارب کا نقصان ہوچکا ہے، پچھلے 2 سالوں میں ہمیں صرف گندم میں 2200 ارب کا نقصان ہوا، کپاس کی فصل میں ہمارا نقصان ہوا، سبزیوں کی فصل میں ہمارا نقصان ہوا، چاول میں ہمارا 2.1ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پچھلے سال 3.9 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا تھا، اب ہم 1.8ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔ مکئی کی ایکسپورٹ میں 79 فیصد کمی آگئی"۔ چئیرمین کسان اتحاد خالد
Loading X post…
Open original post on X"یہ کہتے ہیں کہ پاکستان 'اڑان پاکستان' ہے، یہ غلط کہتے ہیں، اس وقت پاکستان 'بحران پاکستان' ہے۔ میں بجلی کا یونٹ تقریبا" 13 روپےکا تھا،آج تقریبا 60 سے 70 روپے کے لگ بھگ ہے۔مریم بی بی کہہ رہی تھیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، یعنی جب پٹرول 150 سے160 روپے لیٹر تھا تو مہنگائی اوپر تھی اور جب پٹرول 400 روپے سے اوپر ہے تو مہنگائی کم ہوئی ہے یا اور آسمانوں پر گئی ہے؟ ہمیں بھاشن نہ دیں"۔ محمود بخاری
"لوگوں کے پاس پیسہ ہے لیکن وہ پاکستان میں نہیں لگاناچاہتے۔ جو بھی Independent آدمی انویسٹمنٹ کرتا ہے، اسے آپ نچوڑنا شروع کردیتے ہیں،فارن انویسٹر آتا ہے آپ اس پر ایسی ایسی شرائط لاگو کردیتے ہیں،دوسری طرف اداروں نے پرائیویٹ سیکٹر میں ہراسمنٹ پھیلائی ہوئی ہے، ایف بی آر کی کوئی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، نیب سے لوگ ڈرتے ہیں، اسکے علاوہ دوسرے ادارے ہیں جو سارا وقت آپکی انکوائری کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے ایسا کلوز مائنڈ سیٹ بنایا ہوا ہے کہ کوئی کہیں ترقی نہ کرجائے "۔ہارون شریف
Loading X post…
Open original post on Xایک مائنڈ سیٹ ہے جو انٹی انڈسٹریل گروتھ پر کام کرتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت نان پروڈکشن سروسز کی طرف چلی گئی ہے، ہم سروسز کو ایکسپورٹس کرکے نہیں کماتے۔ہم رئیل اسٹیٹ سے پیسہ کماتے ہیں، ہم ریستوران سے پیسہ کماتے ہیں لیکن سروسز کو ایکسپورٹ کرکے نہیں کماتے۔ ۔ جن کی زبردست ایکسپورٹس ہیں، ان پر آپ ٹیکس بڑھائے جارہے ہیں۔ہارون شریف





