Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے سمیت متعدد اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت

3utiltystireshfmrggmt.png

عوام کے لئے ایک کے بعد ایک مشکلات میں اضافہ ہورہاہے,یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیشتر بنیادی اشیاء اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

ادارہ شماریات نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے 19 اعشاریہ 72 روپے مہنگی مل رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ,یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے ہے جو اوپن مارکیٹ میں 135 اعشاریہ 28 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے 19 اعشاریہ 66 روپے مہنگا مل رہا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹا 2 ہزار 840 روپے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 2820 روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرفی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے19.72 روپےمہنگی فروخت ہورہی ہے صارفین کیلئےفی کلو چینی کی قیمت 155روپےہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط قیمت135.28روپے ہے.

یوٹیلیٹی اسٹورز پر20کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے 19.66 روپے مہنگا ہے صارفین کیلئے20کلو آٹا 2840 روپےکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط قیمت 2820.34 روپے ہے ، دال چنایوٹیلیٹی سٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو19.54روپے مہنگا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنافی کلو252روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 232.46 روپےہے .

سفید چنے یوٹیلیٹی اسٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو 17.79روپے مہنگے ہیں یوٹیلیٹی سٹورزپر سفید چنا فی کلو405 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت387.21روپے ہے .

سیلہ چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو55.45 روپے مہنگا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پرسیلاچاول کی فی کلو قیمت 370روپے مقررہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت314.55روپےہے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا چاول اوپن مارکیٹ سے8.16روپے مہنگا ہے۔