- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xمحمد شعیب بہتر روزگار اور اپنے خاندان کے روشن مستقبل کی امید لے کر دبئی گیا تھا، مگر خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال نے اس کی زندگی ہی چھین لی۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور ڈی پورٹیشن کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں محمد شعیب بھی شامل تھا۔اہل خانہ کے مطابق انہیں سولہ جون کو بتایا گیا کہ محمد شعیب کی تیس اپریل کو جیل میں وفات ہو گئی، تاہم انہیں اس افسوسناک واقعے کی اطلاع پینتالیس دن تک نہیں دی گئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھنا اور موت کی وجوہات سے متعلق واضح معلومات فراہم نہ کرنا کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔خاندان کو شبہ ہے کہ محمد شعیب پر دورانِ حراست تشدد کیا گیا، جس کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اہل خانہ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، دبئی حکام سے محمد شعیب کی گرفتاری، حراست اور وفات کی وجوہات کے بارے میں باضابطہ جواب طلب کرے، اور یہ معلوم کیا جائے کہ آخر اس کا جرم کیا تھا اور اسے کس بنیاد پر جیل میں رکھا گیا۔؟





