- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے اور بے لباس کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نےاب تک 6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کی جانب سے ملزمان کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے اور انہوں نے ابھی تک 6 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔
عائشہ اکرم کو اپنے ساتھی ریمبو کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں ملزمان کو 20 ، 20 کے گروپ میں شناخت کیلئے کھڑا کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے 160 افراد کی شناخت پریڈ آج کیمپ جیل میں ہورہی ہے۔عائشہ اکرم جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کر رہی ہیں ، کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی شناخت پریڈ کے موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقرر کی گئی شناخت پریڈ کی تاریخ پر عائشہ اکرم طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے جیل نہیں آسکی تھیں جس کے بعد مجسٹریٹ کیمپ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے تھے اور شناخت پریڈ کی نئی تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/2HyeYEV.jpg





