Advertisement

ہائے ستم میاں نواز کو علاج کی غرض سے لنڈن تجویز کرنے والا ڈاکٹر عدنان بیگم کلثوم کی پہلے ہی جان لے چکا ہے۔

محترمہ کلثوم نواز جب کینسر سے جنگ صحت کیلئے کر رہیں تھیں تو جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ،پریس رلیز اور میڈیا سے ایک عرصے تک انکی صحت کو چھپائے رکھا گیا،پھر کافی عرصے بعد

جب نواز شریف اور مریم نواز لنڈن پہونچے تو ایک دو دفعہ ڈاکٹر عدنان کا نام مرحومہ کی صحت کے سلسلے میں لیا گیا کہ مرحومہ کی صحت بہتری لی طرف جا رہی ہے پھر بعد میں اس ہی ڈاکٹر کے حوالے سے وینٹیلیٹر سے جڑی خبریں، اس ہی "ڈاکٹر عدنان کارڈیالوجسٹ " کے حوالے سے سنیں گئیں ،اسکے چند ہی دنوں بعد کلثوم نواز کی صحت کے متعلق خبروں کا سلسلہ بند ہو گیا تھا۔

پاکستان میں میاں صاحب کو عدالت سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد پاکستانی عدالت کے حکم پر انہیں "اڈیالہ جیل " کے سیل میں مقید کرنے وہاں دوران اسیری مختلف شکایتوں کی وجہ سے میاں نے اپنے تبادلئے جیل کوٹ لکھپت کے لئے
درخواست دیکر لاہور منتقل ہونا مناسب جانا۔


اسکے بمشکل چند ہی ہفتوں بعد میاں صاحب کے عارضئہ قلب سے متعلق کہانیوں نے جنم لینا شروع کیا اور پاکستان کے بائیس کروڑی ملک کے تمام امراض قلب کے ڈاکٹروں نے جانچ کرنے کے بعد میاں صاحب کو جسطرح کینسر کے مریضوں کو ڈاکٹر کینسر فری قرار دیتے ہیں

اور ڈاکٹر عدنان کا حوالہ محترمہ کلثوم مرحومہ کیلئے ریکارڈ میں موجود ہے،عوام کو بتایا گیا اب کوئی خطرہ اور دل کی بیماری میاں صاحب کو نہیں ہے۔ مگر شومئی قسمت پچھلے ہی ہفتے سے پھر ڈاکٹر عدنان کو ذکر سنا جارہاہے کہ انکی تشخیص کے مطابق میاں صاحب کے دل مسلز ( پٹھے) اکڑ رہے ہیں اور انکا علاج یہاں پاکستان میں دستیاب نہیں۔

میرا مطالبہ عمران حکومت سے یہ ہے کہ پہلے یہ ڈاکٹروں کے بورڈ سےچیک کرایا جائے یہ ڈاکٹر عدنان کہیں میری طرح چورن ڈاکٹر تو نہیں ہے کینسر پر اتھارٹی اور اب عارضہ قلب پر بھی اتھارٹی،یہ میاں صاحب کو لنڈن بھجواکر اگر کلثوم نواز کی طرح علاج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بتا دیا جائے ایسے ہزاروں ہسپتال دونوں شریفوں نے ملک میں کھلوائے ہوئے ہیں اور اسکا ہنڈریٹ پرسنٹ وہاں جیسے نتائج دینے والا علاج یہاں ہوسکتا ہے۔ ان شرفاء کی اس ملک کو خدمات کی یہاں سخت ضرورت ہے مزید یہ کہ رشیاء کے حکمران

" بورس یالسٹن آنجہانی" کا علاج ماسکو میں نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ وہاں کوئی قابل ڈاکٹر دستیاب نہ تھا ایسی صورتحآل میں اسوقت کے"صدر امریکہ رونالڈ ریگن " نے ہیئوسٹن ،ٹیکساس سے ڈاکٹر ڈیبیکئ" کو جناب بورس یالسٹن کے علاج کے لئے "ماسکو " بھجواکر انکی سرجری کروا دی تھی۔

یعنی قابل ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے تو علاج ہو جاتا ہے،اب ڈاکٹر عدنان موجود ہیں مریض وہ بھی اربوں پتی اسکے لئے مخلص اور کرائے پر دعاء فروش بھی اور اربوں روپؤں میں کک بیک کی سہولت بھی، تو یہاں کیوں علاج نہیں ہوسکتا؟ اگر ایسا مناسب نہ لگے تو میرا "چورن مریض کو کھلائیے تمام اعصابی اور رگ پٹھوں کی اکڑن غائیب وہ بھی شرطیہ۔اللہ کے حکم اور فضل سے۔​
 
Last edited: