سندھ ہائی کورٹ میں جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی کے واقعہ کے بعد وکیل کا لائسنس کینسل کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنھ ہائی کورٹ میں ڈرگ روڈ کے علاقے کی ایک ایکڑ زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جج اور وکیل کے درمیان کیس ملتوی کرنے اور تاریخ مقرر نا کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔
عدالت نے کیس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا تو وکیل محمد ہارون شیخ نے عدالت سے کیس کی جلد سماعت اور تاریخ مقرر کرنے کی ضد کی، جج نے جواب دیا کہ ہم نے کیس ملتوی کردیا اب آفس تاریخ مقرر کرے گا۔
جج سے بدتمیزی کرنے پر عدالت نے وکیل کا لائسنس معطل کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کو وکیل کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
عدالت نے اپنے تحریر فیصلے میں کہا کہ کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کہ وجہ سے مذکورہ کیس کو ملتوی کیا گیا، وکیل نے عدالت پر خوفزدہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔
دوسری جانب وکیل نے لائسنس معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wakel1h1i3h.jpg
Advertisement





