Advertisement

گوگل پلے اسٹور پر جعلی واٹس ایپ کی موجودگی کا انکشاف

کیلی فورنیا: گوگل پلے اسٹور پر موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا جعلی ورژن سامنے آیا ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔گوگل پلے اسٹور پر ریڈٹ نامی آئی ڈی سے ’اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر‘ کے نام سے جعلی ورژن اپ لوڈ کیا جسے لاکھوں صارفین نے واٹس ایپ اپ ڈیٹ سمجھ کر ڈاؤن لوڈ کرلیا۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ڈویلپر نے جعلی واٹس ایپ بنانے کے لیے خفیہ یونی کوڈ کا استعمال کیا اور بالکل اُسی طرح کا لے آؤٹ بنایا تاکہ لوگ اُس کی جعلی ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ کریں اور وہ شخص اس سے فائدہ اٹھائے۔
whatsapp-post-1.jpg


واٹس ایپ انتظامیہ کو جب گوگل پلے اسٹور پر اپنے جعلی ورژن کی اطلاع ملی تو ترجمان نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے
منع کیا، ساتھ ہی واٹس ایپ انتظامیہ نے گوگل پلے اسٹور سے درخواست کر کے یہ جعلی ایپ ہٹوا دی۔
whatsapp-post-2.jpg

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کو استعمال کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسج ایڈٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت صارف اب بھیجا جانے والا پیغام 7 منٹ کے اندر ختم کرسکتے ہیں۔
​


https://www.arynews.tv/ud/fake-whatsapp-in-google-play-store/
 
Last edited by a moderator: