- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
گورنر راج اور نراج
کوئی حد ہے اُن کے غرور کی
بات بس اتنی سی تھی کہ عمران خان سے ملادو، اس کا علاج کرادو اور ملٹری آپریشن پر صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد بھی پیش نظر رکھ لو۔ مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کی تو مبینہ طور پر دونوں فریق مان گئے کہ عمران سے ملاقات ہو گی اور لانگ مارچ بھی ختم ہو گا۔ پر بات تھی کہ نہ بنی؟ اب مولانا نے ثالثی کی ناکامی کی ذمہ داری حکومت کے ناتواں کندھوں پر ڈال دی ہے۔
اگر بڑا مقصد خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی تھا اور تحریکِ انصاف اور سہیل آفریدی کی حکومت کچھ شر انگیز عناصر کے دباؤ میں آ کر نہ دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہو رہی تھی، نہ بات چیت کو آگے بڑھنے دے رہی تھی، تو اور بھی ضروری تھا کہ کچھ رعایات دے کر اس عوامی حمایت کی بڑی سیاسی قوت کو دہشت گردی کے خلاف بڑے سیاسی و عسکری محاذ کا حصہ بنایا جاتا۔ گورنر راج لگا کر پی ٹی آئی کو طالبان کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔ پختونخوا میں اب ایمرجنسی بیک وقت پی ٹی آئی کے خلاف لا اینڈ آرڈر کو قائم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف استعمال ہو گی۔ پہلے ایک محاذ تھا، اب دو محاذ ہیں۔ چلے تو تھے دہشت گردی ختم کرنے، اور سینگ اڑا بیٹھے بپھری ہوئی پی ٹی آئی کے ساتھ، جہاں ہزاروں سہیل آفریدی ہر گلی کوچے میں پتھراؤ کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ بھلا کوئی پوچھے کہ عوام کی حمایت کے بغیر یا عوام کے ایک بڑے حصے کو نالاں کر کے آپ نے طالبان کو تو مضبوط کیا ہے، ان کے خلاف جہاد کو نہیں۔
گورنر راج کتنا ہی آئینی ہو، آمریت ہی کا تسلسل ہے اور جمہوریت و حقوق پر ایک اور حملہ۔ اب دو صوبے ہنگامی حالت میں ہیں اور سارے بارڈرز مخدوش ہیں۔ اوپر سے اب سعودی بادشاہت کو بچانے کے لیے یمن میں حوثیوں سے لڑنا ہے، جبکہ معیشت کا پہیہ جامد ہی ہے۔ اب کوئی بلڈی سولین کیا کرے، جب ذوقِ خدائی والے آپے سے باہر ہو جائیں، جن کا یہ زعم اور شوق بہت پرانا ہے۔ اب یہ ان کی براہِ راست ذمہ داری ہے، جس کا دو چار ماہ میں پتا پڑ جائے گا کہ ریاست کتنے پانی میں ہے؟ اب دعائے خیر کے سوا کیا کیا جا سکتا؟
Loading X post…
Open original post on X





