- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
گورنر جنرل پاکستان محسن نقوی صاحب اور گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی صاحب نے سوموار کو پشاور گورنر ہاوس سے ایک دھواں دار پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کہ خیبر پختون خواہ سے پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ کر دیا گیا ہےاور ہمارے اس اقدام پر پی ٹی آئی کی حمائت میں چندلوگ بھی نہیں نکلے کوئی احتجاج نہیں ہوا؛ کہیں جوں تک نہ رینگی اور نہ ہی چڑیا نے پر مارا۔
قطع نظر اس کے کہ چند ہفتہ پہلے لاہور میں گورنر فیصل کریم کندی کی آمد پر ان کے ساتھ ایک بے تکلف بیٹھک ہوئی تو وہاں پر گورنر صاحب سمیت حاضرین میں اتفاق رائے تھا کہ
"خیبر پختون خواہ کی بھاری اکثریت عمران خان کے نام کی دیوانی ہے اور مخالفت میں ایک لفظ سننے پر تیار نہیں"۔
میری دونوں صاحبان سے گزارش ہے عمران خان کی مقبولیت کا اٹر زائل کرنے کے لئیے گوری طور پر ایک کام کریزن ، چند دن بعد جمعہ آ رہا ہے۔ اللہ کے فضل سے پشاور میں ہر مسلک کی درجنوں مساجد موجود ہیں جہاں ہر طبقہ ہر عمر کے متفرق لوگ موجود ہوں گے۔ آپ دونوں بھائی اپنی مرضی کی کسی مسجد میں جمعہ پڑھنے جائیں چونکہ اب خیبرپختونخوا حکومت بعذریہ آئین اور طاقت دونوں اپ کے رحم و کرم پر ہے اپ پر لازم ہے کہ چلو بھیس بدل کر ہی سہی جمعہ کے مبارک دن نماز میں شامل ہونے کے بعد مسجد میں موجود ہر طبقہ کے عوام سے گھل مل جائیں اور ان سے نعمتیں،رحمتیں، عنایتیں، نوازشیں،دعائیں، نیک تمنائیں سمیٹیں بلکہ نقد وصول کریں۔ اگر دونوں بھائی کے پی کے گلی بازاروں مسجدوں عوامی جگہوں پر جانے کی ہمت نہیں رکھتے اور نہ رکھ سکتے ہیں اور نہ رکھیں گے تو پھر معاملہ عام فہم ہے کہ حکومت اونچی اونچی فصیلوں کے اندر مقید اور مورچوں میں بیٹھ کر اپ اپنے جان مال آبرو کی حفاظت تو کر پائیں گے ریڈ زون میں اپنے اپ کومحفوظ کر لیں گے مگر عوام الناس میں جانا ناممکن اور خطرہ جان رہنا ہے، ساڑھے چار کروڑ عوام پر حق حکمرانی ذرا دور کی کوڑی ، تھوڑا ناممکن کام رہنا ہے
کاش دونوں بھائی ہمت کرتے اور اپنی سکیورٹی کے ساتھ ہی سہی کسی بھی بڑی مسجد میں پہلا جمعہ ادا کر تے تو اپ پر عوام کا اعتماد اور عوام پر اپ کا اعتماد بڑھتا، عوام میں گھل مل جاتے خبریں لگتیں پورا ملک مستفید ہوتا اور کراچی تا GBملک جھوم اٹھتا۔
خیبر پختون خواہ کے لئیے مقرر کی گئی نئی نویلی
پریوی کونسل(Privy Council)
یعنی کہ شاہی مشاورتی کونسل یعنی کہ بادشاہ کی نجی رازدارانہ مجلسِ مشاورت
کے اہم نمائندے اگر عوامی اجتماعات اور مقامات پر جاتے جیسا کہ سہیل آفریدی چند دن پہلے جلوس لے شہر بہ شہر جا رہا تھا عوام میں گھل مل جاتے توعوام کا اعتماد دوچند آسمان پر ہوتا اور دہشت گرد بھی لرزہ بر اندام رہتے
دہشت گرد کے پی سے دور بھاگتے۔
قطع نظر اس کے کہ چند ہفتہ پہلے لاہور میں گورنر فیصل کریم کندی کی آمد پر ان کے ساتھ ایک بے تکلف بیٹھک ہوئی تو وہاں پر گورنر صاحب سمیت حاضرین میں اتفاق رائے تھا کہ
"خیبر پختون خواہ کی بھاری اکثریت عمران خان کے نام کی دیوانی ہے اور مخالفت میں ایک لفظ سننے پر تیار نہیں"۔
میری دونوں صاحبان سے گزارش ہے عمران خان کی مقبولیت کا اٹر زائل کرنے کے لئیے گوری طور پر ایک کام کریزن ، چند دن بعد جمعہ آ رہا ہے۔ اللہ کے فضل سے پشاور میں ہر مسلک کی درجنوں مساجد موجود ہیں جہاں ہر طبقہ ہر عمر کے متفرق لوگ موجود ہوں گے۔ آپ دونوں بھائی اپنی مرضی کی کسی مسجد میں جمعہ پڑھنے جائیں چونکہ اب خیبرپختونخوا حکومت بعذریہ آئین اور طاقت دونوں اپ کے رحم و کرم پر ہے اپ پر لازم ہے کہ چلو بھیس بدل کر ہی سہی جمعہ کے مبارک دن نماز میں شامل ہونے کے بعد مسجد میں موجود ہر طبقہ کے عوام سے گھل مل جائیں اور ان سے نعمتیں،رحمتیں، عنایتیں، نوازشیں،دعائیں، نیک تمنائیں سمیٹیں بلکہ نقد وصول کریں۔ اگر دونوں بھائی کے پی کے گلی بازاروں مسجدوں عوامی جگہوں پر جانے کی ہمت نہیں رکھتے اور نہ رکھ سکتے ہیں اور نہ رکھیں گے تو پھر معاملہ عام فہم ہے کہ حکومت اونچی اونچی فصیلوں کے اندر مقید اور مورچوں میں بیٹھ کر اپ اپنے جان مال آبرو کی حفاظت تو کر پائیں گے ریڈ زون میں اپنے اپ کومحفوظ کر لیں گے مگر عوام الناس میں جانا ناممکن اور خطرہ جان رہنا ہے، ساڑھے چار کروڑ عوام پر حق حکمرانی ذرا دور کی کوڑی ، تھوڑا ناممکن کام رہنا ہے
کاش دونوں بھائی ہمت کرتے اور اپنی سکیورٹی کے ساتھ ہی سہی کسی بھی بڑی مسجد میں پہلا جمعہ ادا کر تے تو اپ پر عوام کا اعتماد اور عوام پر اپ کا اعتماد بڑھتا، عوام میں گھل مل جاتے خبریں لگتیں پورا ملک مستفید ہوتا اور کراچی تا GBملک جھوم اٹھتا۔
خیبر پختون خواہ کے لئیے مقرر کی گئی نئی نویلی
پریوی کونسل(Privy Council)
یعنی کہ شاہی مشاورتی کونسل یعنی کہ بادشاہ کی نجی رازدارانہ مجلسِ مشاورت
دہشت گرد کے پی سے دور بھاگتے۔
Loading X post…
Open original post on X





