Advertisement

گنڈاپور بڑے چالاک ہیں، ان کی ذہانت کو سلام، نصرت جاوید

علی امین گنڈا پور اتنے چالاک ہیں کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے قائد کی سوئی کس شخص پر پھنسی ہوئی ہے۔ مراد سعید کا نام سینیٹر لسٹ میں سر فہرست تھا اور آج وہ 8 ایکسٹرا ووٹوں سے سینیٹر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔ لطیفہ یہ کہ مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں۔ تحریک انصاف کے فیصل جاوید کو 22 ووٹ، مرزا آفریدی کو 21 اور نور الحق قادری صاحب کو بھی 21 ووٹ ملے ہیں۔ یعنی ان سب کو 18 ووٹ ایکسٹرا پڑے اگر یہی ووٹ خرم ذیشان کو ملتے تو ساتواں سینیٹر مل جاتا۔ ہم کیوں نہ دل و جان سے اس بات پر یقین کریں کہ جو کچھ ہوا وہ بانی تحریک کی اجازت سے ہوا ہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

علی امین گنڈاپور صاحب نے اچھے طریقے سے گیم کھیلی ہے۔ ان کی ذہانت کو سلام ویسے وہ اتنے چالاک نظر نہیں آتے۔ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے میاں ممتاز دولتانہ ثابت ہورہے ہیں۔ جب چاہیں ریاست کے طاقتور اداروں کے خلاف خطاب کرسکتے ہیں۔ وہ 3 مرتبہ اپنی پولیس اور لشکر لے کر اسلام آباد آسکتے ہیں اور واپسی پر کئی دیہاتوں سے ہوتے ہوئے پشاور بھی پہنچ سکتے ہیں۔ سادہ لوح لوگوں کی اکثریت کا گمان تھا کہ بانی تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کی چکر بازی سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔ لیکن آج واضح ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گزشتہ 50 دنوں سے بانی سے ملنے والوں پر کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے۔ آپ اگر جیل میں ہو اور مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں نہیں ملوا سکتی۔ ہم نے گزشتہ پروگرام میں بھی کہا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں سے پہلے بیرسٹر سیف ملتے ہیں علی امین گنڈا پور نہیں۔ اب آپ یہ کہیں گے کہ بانی اتنے بھولے ہیں انہیں بیرسٹر سیف کی اپروچ کا ہی علم نہیں ہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: