Advertisement

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا عمل آخری مرحلے میں داخل

gilg1h1.jpg


گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا عمل آخری مرحلے میں داخل، صوبے کے قیام کااعلان جلد متوقع

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جب کہ عبوری صوبہ کے قیام بارے اسٹیک ہولڈروں کے مابین مشاورت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

رولز کے مطابق گلگت بلتستان کے صوبہ بننے کے بعد قومی اسمبلی میں تین جنرل اور ایک مخصوص نشست ملے گی، سینیٹ میں سات نشستوں پر اتفاق ہو چکا، این ایف سی میں جی بی کا حصہ 4 فیصد مقرر کرنے پر اتفاق پایا گیا، گلگت بلتستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونے تک گندم پر سبسڈی اور ٹیکس پر حاصل چھوٹ برقرار رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق کی جانب سے صوبے کے قیام کا اعلان جلد متوقع ہے، عبوری صوبہ کے قیام کا بل جی بی اسمبلی و قومی اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔

عبوری صوبہ کے قیام کے بل پر دونوں ایوانوں سے حمایت کے بارے بھی اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ عبوری صوبہ کے قیام کیلئے گلگت بلتستان حکومت و اپوزیشن جماعتوں نے قبل از وقت اسمبلی و حکومت تحلیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس ضمن میں باضابطہ معاہدہ ہوا ہے کہ اب گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات 2023 میں ملک کے دیگر صوبوں کے ساتھ ہی ہوں گے جس کے نتیجے میں موجودہ اسمبلی کی مدت محض ڈھائی سال ہی ہوگی، اس کے بعد جی بی کونسل بھی ختم ہوجائے گی۔

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان عبوری صوبہ کے قیام سے متعلق آئین پاکستان میں ترمیم کیلئے باضابطہ بل کو حتمی شکل دیدی، مجوزہ ترمیمی بل میں چیف کورٹ گلگت بلتستان کو ہائی کورٹ گلگت بلتستان کا نام دینے کی تجویز دی ہے۔

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کو ختم کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ کار کو گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو ختم کیا جائے گا تاہم اس کے ایک رکن کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممبر بنایا جائے گا۔
 
It should be announced as permanent province. International community and world can do nothing over Kashmir. We have to do at our own.

We have given enough time to international community to show its responsibility.