Advertisement

گلگت بلتستان میں فارم 47 کا بندوبست:محمدزبیر،ہارون رشید،صدیق جان کا تبصرہ


"گلگت بلتستان الیکشن صاف شفاف ہوں یہ کیسے توقع کی جا سکتی ہےجب تحریک انصاف کے وہاں لوگوں کی پکڑ دھکڑ چل رہی ہے تاکہ وہ حصہ نہ لے سکے؟ اس رجیم نے بہت پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ یہ نظام کم از کم 2032 یا 2035 تک چلانا ہے ، اب چاہے اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے، کیونکہ تحریک انصاف قابل قبول نہیں۔2024 میں بھی الیکشن کمیشن کا کردار بہت شرمناک تھا جیسے فارم 47 جاری کئے گئے ، لیکن ان کی پکڑ دھکڑ کرنیوالا کوئی نہیں ہے، نہ کورٹ ہے، نہ کچہری ہے"۔ محمد زبیر
Loading X post…
Open original post on X

گلگت بلتستان میں یہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایسے ہی جتوانا چاہتے ہیں، جیسے نواز شریف کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں جتوایا تھا ۔ یہ پاکستان کا نقصان کر رہے ہیں ، جو کچھ انڈیا گلگت بلتستان پر رپورٹنگ کر رہا ہے ، اس کے ذمہ دار ہم نہیں آپ ہیں ۔صدیق جان
Loading X post…
Open original post on X

پی ٹی آئی کے حامیوں کو یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں وہ 90 فیصد سیٹیں جیت سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہی نہیں سبھی کو یہ یقین بھی ہے کہ جاری کردہ نتائج مختلف بلکہ برعکس ہوں گے۔دعوے اور الزامات اپنی جگہ ، تقریباً حتمی طور پر یہ طے کرنا ممکن ہے کہ پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت کتنی ہے۔ گیلپ سمیت کم ازکم تین ادارے سروے کرکے حقیقت حال واضح کر سکتے ہیں ۔مگر کوئی نہیں کرے گا ۔ سب جانتے ہیں کہ کیوں۔

کیا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا؟ میرا اندازہ ہے کہ ہرگز نہیں۔ غیب تو صرف پروردگار جانتا ہے ۔میرا اندازہ ہے کہ ہرگز نہیں۔ حکومت بند گلی میں داخل ہونے والی ہے بلکہ ہو چکی ۔ پٹرول مزید مہنگا ہو گا اور بجلی بھی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔ تاجروں نے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ کسان جو سب سے زیادہ ظلم۔کا شکار ہوئے، پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بلوچستان اور پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ گئی۔ مہہنگائی کا سیلاب منہ زور ہونے والا ہے۔ اس کرپٹ اور نالائق حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا شاید سب کوئی چارہ کار نہ رہے۔

ممکن ہے انقلاب انگیز احتجاج کا آغاز گلگت بلتستان کے الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی شروع ہو جائے۔ کیا اس بحران کا کوئی حل بھی ہے؟ توڑ پھوڑ اور افراتفری کے بغیر ؟ جی ہاں اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج پیدا کیا ہے۔ انشاء اللہ اس پہ کل بات ہوگی۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: