پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اے آر وائی پر وسیم بادامی کے پروگرام الیونتھ آور کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ایک نگراں حکومت جس کا کام انتخابات کی راہ ہموار کرنا اور صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔
اس کے بارے میں ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر پی پی،اے این پی اور پی ایم ایل این کے نمائندے یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ ہمارے 3،3، جبکہ جے یو آئی کے 11 بندے نگران خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ ہیں، کیا یہ نگران حکومت ہے یا پھر پی ڈی ایم پارٹ ٹو؟
پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا پیپلز پارٹی کو بھی نگراں حکومت پر تحفظات ہیں، اور ہم نے اپنی لیڈر شپ کے سامنے تحفظات کو رکھا تھا، جس پر وسیم بادامی نے کہا حالانکہ آپ کے بھی دو وزرا ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا دو یا تین ہیں، اے این پی اور ن لیگ کے بھی شاید زیادہ ہیں،پی ایم ایل این کے بھی چھ ہیں،میں تو کہہ رہا ہوں ہمارے وزرا استعفیٰ دے دیں،ثمر ہارون بلور اور اختیار ولی کوئی خاص جواب نہ دے سکے۔
Loading X post…
Open original post on Xجس پرمیزبان وسیم بادامی نے کہا کہ ہم نگراں حکومت کی بات کررہے ہیں یا پی ڈی ایم کی، وسیم بادامی نے کہا نگراں حکومت کا کام ہوتا ہے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنا، کوئی ان پر الزام نہیں لگا رہا بلکہ یہ لوگ خوف اعتراف کررہے ہیں کہ نگراں حکومت میں ہمارے وزرا ہیں،جو نگراں حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1kpkmekisgovt.jpg
Advertisement





