Advertisement

کیا واقعیٰ حکومت اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے جارہی ہے؟

11.jpg

اسلام پر ایمان لانے کیلئے عمر کی کوئی قید ‏نہیں، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیرمملکت علی محمد خان نے قبول اسلام کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے سے ‏متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ اسلام کی قبولیت کےلئےعمرحدکی کوئی ترمیم نہیں لا رہے ہیں۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کومذہبی آزادی حاصل ہے، چند ‏افراد کا پروپیگنڈا ہےجس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

وزیرمملکت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایمان لانے کیلئے عمر کی کوئی قید ‏نہیں البتہ کسی کو جبری مسلمان نہیں کیا جاسکتا، اسلام لانے کیلئے 18سال کے عمر کی شرط کا اسلام سے ‏کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حکومت اس کی حامی ہے جس کی طرف سے بھی ایسی تجویز آئی ہے اس کو رد کیا ‏جاتا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے بل کے حوالہ سے خدشات کااظہار کیا جا رہا ہے ‏حکومت مجوزہ بل میں کسی بھی غیر اسلامی قانونی شق کو پاس نہیں ہونے دے گی۔ تجویز کردہ بل تفصیلی ‏جائزےکیلئےکمیٹی سے وزارت مذہبی اُمور کو باضابطہ بھیجا گیاہے اسلامی قوانین کی لوازمات پوری ہوں گی توبل ‏پاس ہو گا ورنہ نہیں۔

Loading X post…
Open original post on X
 
اس ہیجڑے کا اسلام سے کیا تعلق؟
جو خود اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتا یا کرتی ہے اس کو عمر کی قید نہیں دی جاسکتی
 
جناب علی محمد صاحب بل آپکی وزیر شیریں مزاری نے پیش کیا ہے، مطلب آپکی صفوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسلام سے مطعلق ایسی رائے رکھتے ہیں جو متنازعہ ہو ، ایسا بل پیش کرنے کی کیا مجبوری تھی۔​
 
جناب علی محمد صاحب بل آپکی وزیر شیریں مزاری نے پیش کیا ہے، مطلب آپکی صفوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسلام سے مطعلق ایسی رائے رکھتے ہیں جو متنازعہ ہو ، ایسا بل پیش کرنے کی کیا مجبوری تھی۔​
Propaganda mat karo. Allah k azaab se daaro.

Yeh bill PPP MNA Naveed Aamir Jeeva ne assembly main submit kiya hai.