Advertisement

کیا عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمان پر لعنت جائز ہے نیز اس کی شرعی حیثیت کیا ؟

342 اراکین اسمبلی میں فقط 30-35 ہر اجلاس میں موجود ہوتے ہیں کیا یہ بیس کڑوڑ پر لعنت نہیں ؟

پاکستان کی کل آبادی کتنی ہے ہمارے اراکین اسمبلی میس سے کسی کو بھی علم نہیں کیا یہ لعنت نہیں ؟
وزیر اعظم اور وزراء اپوزیشن لیڈر یا خود عمران خان صاحب کتنی بار اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے کیا یہ عوام کے مینڈیٹ پر لعنت نہیں ؟
پاکستان میں پولیو اور کینسر کے کتنے کیس ہیں متاثرہ افراد کی تعداد کیا ہے کسی کو معلوم نہیں کیا یہ کسی لعنت سے کم ہے ؟
پاکستانی قوم کو فقط پانچ سالوں میں قرض کی لعنت سے بھر دیا گیا ہے ؟
اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر وزیراعظم نے جھوٹ بولا کیا یہ لعنت نہیں ؟
پینے کا صاف پانی 80 فیصد عوام کو میسر نہیں کیا یہ لعنت نہیں ؟
سالانہ 2 سے تین کڑوڑ بچے سکول فقط غربت اور مہنگائی کی وجہ سے نہیں جا تے کیا یہ لعنت نہیں ؟
342 ارکین اسمبلی جو کہ ایک شخص 584700 پاکستانی افراد کی فی کس کے حساب سے نمائندگی کرتا ہے کیا وہ اپنے حقوق پورے نا کر کے عوام پاکستان پر لعنت نہیں ؟
سجن جندال کی ملاقات کا احوال پارلیمنٹ میں نا بیان کر کے کیا نواز شریف نے اس پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجی ؟
مجیب الراحمن بننے کی باتیں کر کے نواز شریف نے دو قومی نظریہ پر لعنت نہیں بھیجی ؟
کیا ضروری ہے ہر شخص عمران خان اور شیخ رشید کی طرح واضح الفاظ میں عوام پر لعنت بھجیے تب ہی ہم عوام لعنت سمجھیں گے
بحثیت پاکستانی عمران خان صاحب کے الفاظ کسی صورت جسٹیفائی نہیں کئے جا سکتے انھیں یہ ہر گز زیب نہیں دیتا کہ وہ پارلیمان پر لعنت بھیجں لاکھوں لوگ پاکستان میں ان کے چاہنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر پاکستان کے آئند ہ وزیر اعظم بھی ہو سکتے ہیں اس لئے اپنے الفاظ میں تہذیب اور شائستگی بہت ضروری ہے
اور رہی بات جہاں ان تمام پاکستان تحریک انصاف کے علمائے کرام کی جو کل سے کہہ رہے ہیں کہ قرآن اور حدیث میں لعنت کا لفظ استعمال کیا گیا ہے تو ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ قرآن و حدیث میں اور بہت سارے الفاظ بھی استعمال کئے گئے ہیں قرآن و حدیث اصلاح معاشرہ کے قوانین ہیں وہاں الفاظ استعمال ہوتے ہیں* مگر کیا قرآن و حدیث میں یہ اجازت دی گئی ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمانوں پر سر عام لعن طعن کرئے تو اس کا جواب ہے نہیں اور ذیل میں چند احادیث شریفہ موجود ہیں


نبی کریم ﷺ نے فرمایا
کہ بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو وہ آسمان کی جانب پروان چڑھتی ہے اور آسمان کے دروازے اس پر بند کر دئیے جاتے ہیں پھر وہ زمین کی جانب اترتی ہے تو اس کے لئے زمین کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں پھر دائیں بائیں جگہ پکڑتی ہے جب کہیں کوئی گھسنے کی جگہ نہیں ملتی تو جس پر لعنت کی گئی ہے اس کی طرف جاتی ہے اگر وہ اس لعنت کا حقدار ہو ورنہ کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے
(سنن ابو داود : جلد سوم : حدیث نمبر 1500 ادب کا بیان : لعنت کا بیان )


ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّابًا، وَلاَ فَحَّاشًا، وَلاَ لَعَّانًا، كَانَ يَقُولُ لِأَحَدِنَا عِنْدَ المَعْتِبَةِ: «مَا لَهُ تَرِبَ جَبِينُهُ»


مؤمن گالی گلوچ کرنے والا یا لعن طعن کرنے والا نہیں ہوتا ۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم بھی ایسے کاموں سے اجتناب فرماتے تھے


(صحیح بخاری کتاب الأدب باب لم یکن النبی صلى اللہ علیہ وسلم فاحشا ولا متفحشا ح 6031)
اور اگر تحقیق کی جائے کہ سنت نبوی ﷺ سے لعنت کرنا جائز ہے کہ نہیں تو اس سے کے حضرت انس ؓ کے قول سے واضح قول نہیں ملتا کہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گوئی کرنے والے اور لعنت کرنے اور گالی گلوچ کرنے والے نہ تھے اور جب کبھی ناراض ہوتے تو صرف اس قدر فرماتے کہ اس کو کیا ہوگیا ہے، اس کی پیشانی خاک آلود ہو۔
اس سے ثابت ہوا کہ فاسق کو معین کرکے لعنت کرنا سنت نبوی ﷺ میں موجود نہیں
اس لئے ہمیں کبھی شعائر اسلام میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے کسی بات کو خدا اور رسول ﷺ سے منسوب کرنے سے پہلے اس کے محرکات اسباب جان لینا ضروری ہے کیونکہ بنی پاک ﷺ نے فرمایا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:​. جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا (جہنم کی) آگ میں بنا لے۔ (صحیح بخاری:109)
تحریر جہانزیب منہاس​
 
Last edited by a moderator:
Re: کیا عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمان پر لعنت جائز ہے نیز اس کی شرعی �*یثیت کیا ؟

Yes it is totally justified. It is not a parliament ,it is a tola of gangsters.
 
Re: کیا عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمان پر لعنت جائز ہے نیز اس کی شرعی �*یثیت کیا ؟

Nawaz Sharif is not Sadiq(which means he is a liar )and Ameen as declares by court of Islamic republic of Pakistan and Quran says لعنت اللہ الا لکازبین.