Advertisement

کیا احسان اللہ احسان اور کیا اس کے انکشاف

[FONT=&amp]فرمایا گیا[/FONT]
[FONT=&amp]جن لوگوں نے احسان اللہ احسان کو نشانے پہ رکھا ہوا ہے، وہ انڈیا اور افغان انٹیلی جنس کے اس کردار پر بات کیوں نہیں کرتے جس
انکشاف احسان اللہ احسان نے کیا
[/FONT]

[FONT=&amp]عرض کیا[/FONT]
[FONT=&amp]نہیں، بات یہ نہیں ہے۔ بھارتی اورافغان انٹیلی جنس کا کردار کوئی انکشاف نہیں ہے. یہ تو سامنے کی حقیقت ہے۔ اس حقیقت کے
سرے مگر ہمارے گریبان میں ہیں۔ ہم نے ملاعمر کو افغانستان میں اقتدار سونپا۔ اس اقتدار کی تشکیل میں عوامی رائے کو کوئی دخل نہیں تھا
بلکہ یوں کہیے کہ مقامی رائے کا کوئی دخل نہیں تھا۔ ملا عمر کی ایک شوری کابل میں تھی جو پلٹنے جھپٹنے اور جھپٹ کر پلٹنے میں طاق تھی۔

دوسری شوری کراچی کے ایک دارالافتا میں تھی، جو من کی ہر مراد کو کتاب کے بیچوں بیچ سے ثابت کرنے میں یگانہ تھی۔
دونوں شوراوں کا آسمان راولپنڈی میں کچہری کے دائیں بائیں کہیں سائبان کیے رہتا تھا۔ فلک سے فرمان آتا، دارالافتا ازروئے شرع
اس کی توثیق کرتا، طالبان شوری اڑن چھو کا نعرہ لگاتی، معصوم لڑاکے رات کا بچا ہوا آدھا نان کھا کر ہدف پر پل پڑتے۔

[/FONT]

[FONT=&amp]طالبان نے اوپر سے آنے والے احکام کے مطابق افغانستان کی ترقی پسند قیادت کا خون کیا. چوک چوراہوں میں انہیں لٹکاتے تھے،
ہر آتے جاتے سے اصرار کرتے کہ لاش کو ایک طمانچہ رسید کرے، کئی دنوں تک لاشوں کی بے حرمتی کرتے تھے، پاکستان کے
دو روزنامے، دو ہفت روزے اور دو ماہنامے ان رہنماوں کی لاشوں کی تصاویر فتح مبین کے عنوان کے ساتھ شائع کرتے تھے۔

[/FONT]

[FONT=&amp]گلبدین حکمت یار، جو منتخب عوامی نمائندے رہے، رفقا سمیت ملک بدر کر دیے گئے۔ رشید دوستم کو اپنے علاقے سے فرار ہونا پڑا۔
صدر ربانی وغیرہ کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا. احمد شاہ مسعود کو کفار کا ایجنٹ کہہ کر آٹھ برس تک اس کے خلاف جہاد کرتے رہے.
یہاں جہاد کا لفظ رواروی میں استعمال نہیں کیا گیا۔ اسی عنوان کے تحت پنج شیر کے مسلمانوں پر طالبان حملے کرتے رہے۔
احمد شاہ مسعود واحد لیڈر تھا جس نے آخری لمحے تک طالبان کے خلاف، بالفاظِ دیگر خارجی قوتوں کے خلاف مزاحمت کی۔ کراچی
کا ایک ہفت روزہ ہر جمعرات کی شام ملا عمر کا خواب شائع کرتا کہ نبی پاکؐ نے بشارت دی ہے کہ ایک ماہ میں احمد شاہ مسعود
پسپا ہوجائے گا اور پنج شیر فتح ہوجائے گا۔ پنج شیر تو فتح نہ ہوا، کابل ہاتھ سے نکل گیا۔ کیوں؟ کیونکہ وہ جس طاقت کو معصوم لڑاکوں
نے نصرتِ خداوندی سمجھ رکھا تھا، وہ طاقت پیچھے سے ہٹ گئی۔

[/FONT]

[FONT=&amp]ایک ملک کی پوری سیاسی مذہبی قیادت اور مشران کی تذلیل ایک غیر معمولی جسارت ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے افغان قوتیں اسلام آباد
میں اپنا نمائندہ بٹھائیں،اس نمائندے کو زمین پر خدا کی آخری نشانی قرار دے دیں، پھر وہ نمائندہ بے نظیر بھٹو، نوابزاہدہ نصر اللہ خان،
میاں نواز شریف اورعمران خان کو خدا کا دشمن کہہ کر ملک سے نکال دے۔ ولی خان، میر بخش بزنجو، محمود خان اچکزئی اوراسفندیارولی
خان کو سرعام پھانسی دیدے۔ مولانا فضل الرحمن کو ایران اور قاضی حسین احمد کو ترکی میں پناہ لینے پر مجبور کردے۔ پھر اس ساری
صورت حال کو قندھار کا کوئی دارالافتا اسلام کی سربلندی سے تعبیر کرے۔ بتلایئے کیسا لگے گا؟

[/FONT]

[FONT=&amp]آپ کو علم ہے ہوگا کہ پشاور اسکول سانحے کے اگلے روز جب راحیل شریف تیز رفتار دورے پر افغان صدر اشرف غنی کے پاس ملا فضل
اللہ کی حوالگی مطالبہ لے کر گئے تھے تو انہوں نے سفارتی زبان میں کیا جواب دیا تھا؟ ان کے کہے کا مطلب یہ تھا کہ یوں تو ہمارے
بھی بہت سارے مقروض آپ کی سرزمین پہ بیٹھے ہیں کیا ہم ان کی حوالگی کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟

[/FONT]

[FONT=&amp]بات یہ ہے کہ افغان انٹیلی جنس کو ہم نے مداخلت کا باقاعدہ جواز فراہم کیا ہوا ہے. جب آپ کسی کو مظلوم بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں
تو اپنا مقدمہ کمزور کردیتے ہیں۔ ہم چونکہ اپنے تناظر میں اس کو دیکھتے ہیں تو معمولی بات لگتی ہے. لیکن کچھ دیر کے لیے آپ افغان شہری
بن کر دیکھیے تو آپ کو اول قیامت کی گھٹن محسوس ہوگی پھر رفتہ رفتہ خطے میں اپنی تنہائی کے اسباب سمجھ آنا شروع ہوجائیں گے۔
یعنی کبھی فرصت کے لمحوں میں آپ غور کیجیے گا کہ اس وقت افغانستان کی سیاسی قیادت ہی نہیں، مذہبی قیادت تک بھی ہندوستان کو
پاکستان پر ترجیح کیوں دیتی ہے؟ کیا وجہ ہے کہ ہم شبرغان کے نان بائی تک کے دل میں اپنی محبت کا بیج بنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

محتاط سے محتاط الفاظ میں بھی یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ اب مشکل یہ ہے کہ نتائج سامنے آنے کے بعد ہم اپنی غلطی تسلیم کرنے کی
بجائے افغان قوم کو احسان فراموش نسل کہہ کر انہیں مزید مشتعل کرتے ہیں۔ اچھا احسان فراموشی کا طعنہ بھی کس بات پر؟ اس بات
پر کہ افغان قوم ہم سے سوال کرتی ہے کہ ہمیں ہجرت کا داغ کیوں دیا؟ حالانکہ انہیں ہمارا احسان ماننا چاہیئے کہ ہم نے اپنی سرزمین
پر انہیں مہاجر کیمپوں میں رہنے دیا۔ کیا کہنے بھئی کیا ہی کہنے۔
[/FONT]

[FONT=&amp]اب احسان اللہ احسان پر آیئے۔ انکشافات؟ ارے چھوڑیے صاحب، احسان اللہ احسان کیا اوراس کے انکشافات کیا۔ احسان اللہ احسان
جیسے بہکائے ہووں سے تو ہمیں ہمدردی ہے۔ یہاں اختلاف نقطہ نظر کا آن پڑا ہے، جس میں احسان اللہ احسان بس علامت کے طور
پر زیر بحث ہے۔ ورنہ احسان اللہ احسان سے تو مکالمہ نہیں ہوسکتا۔ اب منہ احسان اللہ احسان کا ہے تو نام بھی اسی غریب کا لیا جائے گا۔
یہ غلط بھی نہیں ہے۔ اداکار کا کردار ڈائریکٹر کی صلاحیتوں کا عکس ہوتا ہے۔ انڈیا پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، یعنی یہ انکشاف ہے؟
بات پتہ ہے کیا ہے؟ بات یہ ہے کہ احسان اللہ احسان کے ذریعے ہمیں یہ باور کروایا جارہا ہے کہ قتل وغارت گری کے پیچھے
انڈیا نہ ہو تو قتل وغارت گری نہیں ہوسکتی. بتلایئے، اب اتنے سستے میں بھلا کوئی کیسے کسی کی جان چھوڑ دے؟
آج نہیں تو کل ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اس ملک میں ہونے والی خونریزی ہو یا پڑوسیوں کی کیاریوں میں بوئے ہوئے نفرت
کے بیج، سیاسی عدم استحکام ہو یا سرحدوں پرتناو، صالح اورغیر صالح کی تقسیم کرکے فروغ دی جانے والی شدت پسندی ہو
یا عقیدے کی بنیاد پر شہریوں کے بیچ تشکیل دیا جانے والا امتیازی رویہ، اس سب کے پیچھے وہ پرائیوٹ جہادی بیانیہ ہے
جو بہت محنت سے ہم نے خود تخلیق کیا ہے۔
[/FONT]

[FONT=&amp]بات سنیے، احسان اللہ احسان کی یہ مہمان نوازی اگر سول قیادت کررہی ہوتی تو؟ اب تک سماجی ذرائع ابلاغ کے پراسرار گوشوں
سے سول قیادت کے شجرہائے نسب میں مودی کا نام ٹانک نہ دیا گیا ہوتا؟ ظاہر ہے۔ اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے۔
مگر تم غور نہیں کرتے۔
سورس
[/FONT]
​
 
Advertisement
بھیا اپ کی بھوت سی باتیں ٹھیک ھیں یس میں کوئی شک نہیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے ضیاء ک ٹائم سے افغانستان میں زیادہ ہے گھٹیا کھیل کھیلا ہے. پر یس میں بھی شک نہیں ک طالبان سے پہلے کی افغان لیڈرشپ جسے ظاہر شاہ وگرا بھی پاکستانی اے ن پی ک ساتھ مل کر بڑا گندھا کھیل کھیلتے رہے جمہ خان صوفی کی کتاب حسرت نا تمام پڑھ لیں. سو افغانستان بھی پاکستانی پشتوں ایریا کو اپنا حصہ بنانا چاہتا تھا کھیل یہاں سے سٹارٹ ہوا پر ضیاء اور اس ک بعد کی اسٹیبلشمنٹ نے ملا کے ساتھ مل کر مال کمانے کا ذارئع بھی بنا لیا اور اس میں کوئی شک نہیں کے یس میں ہے سارا خطہ تباہی کا شکار ہوا. کسی نے کہا تھا پاکستانی جنرل وہسکی کی بوتل پی کر خود کو صلاح الدین ایوبی سمجھنے لگ جاتے ھیں اور ضیاء سے لے کر کیانی تک یہی ہوتا رہا اور یس میں جماعت اسلامی، نواز شریف مولانا فضل وگرہ سب شامل رہے
 
As ayHIllaryd Clinton says: If you pet snacks in your backyard. Don't think they are for neighbor only. One day, they will come back and bite you too.
Its happening Now
 
Last edited:
Advertisement
دہشت کی بات کرو مگر دہشت گرد ریاست کا نام نا لو، مچھر چھانو اور اونٹ نگل جاؤ. پورے قصے میں مشرف دور کے یو ٹرن کو ایسی صفائی سے نکالا گیا ہے جیسے مکھن میں سے بال نکالا جاتا ہے اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کے اقدار کی [FONT=&amp]طالبان کو منتقلی میں دختر مشرق بنفس نفیس ملوث تھیں[/FONT]​
 
Last edited:
As ayHIllaryd Clinton says: If you pet snacks in your backyard. Don't think they are for neighbor only. One day, they will come back and bite you too.
Its happening Now
but that was not so true dear, afghanistan had raised snakes in pakistan in shape of MAP and later ANP ( PASHTON NATIONALISTS) but they never went to bite afghanistan so pakistan had to create new snakes in form of mullahs to go and bite afghanistan but pakistan was not so lucky as they later came to bite pakistan too.