جیو کے صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نیب نواز شریف اور اہل خانہ کیخلاف تمام انوسٹی گیشنز اور انکوائریاں بند کرنے میں مصروف ہے۔ انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق نیب میں نواز شریف کیخلاف اب بھی کچھ انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے کیسز زیر التوا ہیں۔
انکے طابق یکم جنوری کو نیب نے ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ کی سفارش پر نواز شریف اور دیگر کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس بند کر دیا, کہا جاتا ہے حال ہی میں نیب کے استغاثہ کی مدد سے نواز شریف کو العزیزیہ اور ایوین فیلڈ کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری کرایا گیا تھا۔
نواز شریف کیخلاف نیب، ایف آئی اے اور دیگر سرکاری ایجنسیوں میں زیر التوا کرپشن انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے حوالے سے کوئی تفصیلات دستیاب نہیں۔ 2017ء میں پانامہ جے آئی ٹی نے نواز شریف اور فیملی کیخلاف تیس سے زائد انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کا ذکر کیا تھا۔
جے آئی ٹی نے نیب، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی سے ایسے کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جن میں ان اداروں نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن یا بدعنوانی کے الزامات کے تحت انوسٹی گیشن یا انکوائری کی تھی۔
نواز شریف اور دیگر کیخلاف جن کیسز بشمول ریفرنسز، انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کا ذکر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا وہ ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں ان میں ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق ریفرنس ،حدیبیہ ملز کے شیئر ڈپازٹس میں بھاری اضافے کے متعلق ریفرنس اور رائیونڈ اسٹیٹ میں آمدنی کے معلوم ذرائع سے باہر محلاتی حویلیوں اور عمارتوں کی تعمیر کا ریفرنس شامل ہے۔
اسکے علاوہ نیشن بنک کو قابل ادائیگی قرض کی جان بوجھ کر ڈیفالٹ کا ، لندن پراپرٹیرز، ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے اور مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر من پسند افراد کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات بھی شامل ہیں۔
اسکے علاوہ یوریاکھاد، فارن اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس اور کینیا میں دو شوگر ملز کے قیام کے حوالے سے تحقیقات اور مختلف سرکاری محکموں کے ذریعے رائیونڈ اسٹیٹ کو سہولیات کی فراہمی میں اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات بھی شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ansarnanwkhsjdjhf.png
Advertisement





