- Joined
- Apr 25, 2021
- Posts
- 6,745
- Reaction score
- 19,429
- Points
- 178
کوئٹہ: بروری پولیس اسٹیشن کے عملے نے ایک چھاپے کے دوران اپنے ہی ایک پولیس اہلکار کے نجی سیل سے چار نوجوانوں کو بازیاب کرایا ہے۔ چھاپے کے دوران سیل میں موجود تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xبازیاب نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں چوری کے ایک معمولی مقدمے میں پکڑ کر اس نجی سیل میں قید کر دیا گیا تھا، اور انہیں باضابطہ تھانے کے بجائے اس غیر قانونی جگہ پر منتقل کیا گیا۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ان پر جھوٹے الزامات قبول کرنے یا پیسے دینے کے لئے تشدد کیا اور دورانِ قید بدفعلی کی کوشش بھی کی۔
واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق، ان نوجوانوں کو تین دن سے نجی سیل میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نوجوانوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل میں منتقل کرنا معمول کی کارروائی کے خلاف ہے، اور پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ چوتھے مفرور پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5M1sbGb/11.png