لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔ فوٹو شوٹ کے واقعے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بلڈنگ کے مختلف حصوں میں شادی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شادی شدہ جوڑا اور فوٹو گرافرز کی ٹیم یونیورسٹی بند ہونے کے بعد وہاں پہنچی۔
Loading X post…
Open original post on Xمیڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کے واقعے پر نوٹس لے لیا گیا ہے، ابتدائی انکوائری میں گارڈز ملوث پائے گئے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xترجمان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکلوائی جا رہی ہے، ذمے داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10kingedwardmediclauni.jpg
Advertisement





