Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
(منیر باجوہ): مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے ممکنہ متفقہ اُمیدوار کا توڑ نکال لیا۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے حافظ میاں نعمان بھی آزاد اُمیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کی خالی نشست پر نون لیگ کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کی جانب سے کاغذات جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ لیگی رہنما میاں نعمان نے بھی کورنگ اُمیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے تھے، اب حافظ نعمان نے پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق ایم پی اے حافظ نعمان نے ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد کے روبروپیش ہو کر آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کی درخواست دی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان لیپ ٹاپ الاٹ کرنے کی استدعا کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ میاں نعمان نے کہاکہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی حکمت عملی ہے۔
سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ مسلم لیگ نون نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی خرابی کی وجہ سے حافظ میاں نعمان کو آزاد اُمیدوار کے طور پر الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف کی نااہلی اور کلثوم نواز کی حلقے میں غیر موجودگی کے بعد مسلم لیگ نون اپنی حیثیت برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں؟
http://city42.tv/top-stories/2017/08/25/pml-n-leader-hafz-noman-decids-to-contest-election-na-120/
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/kPahJa8.jpg