Advertisement

کشمیر میں طاقت کا استعمال ناعاقبت اندیشی کے سوا کچھ نہیں” رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق

Loading X post…
Open original post on X

آوازِ دروں —•—

مسائل، مطالبات اور احتجاجوں کو گفت و شنید کی بجائے محض طاقت کا استعمال کر کے حل کرنے کی سوچ قوم کو ہمیشہ مہنگی پڑی ہے۔

یاد رکھا جائے کہ ہر طاقت فانی ہے، قبولیت ہو یا مقبولیت، سب عارضی ہے۔

آنے والے خود تو ایک دن چلے جاتے ہیں، لیکن قومی وحدت پر لگے زخم دہائیوں تک رِستے رِستے زہرآلود ہو جاتے ہیں۔
ریاست کا ہر فرد، ہر محافظ اپنے جان و مال سے اس کی قیمت مدتوں ادا کرتا رہتا ہے۔۔۔

ہتھیار سرکار اٹھائے یا احتجاج کرنے والے، اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ یہ عمل زخموں کو چرکے بنا رہا ہے۔

کشمیر میں طاقت کا استعمال ناعاقبت اندیشی کے سوا کچھ نہیں۔

زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پہل ہمیشہ سرکار کرتی ہے۔
آگے بڑھیں، بہت نقصان ہو چکا، مزید نہ کیا جائے!!!
​