Advertisement

کسان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی زندگی ختم کرلے: نصرت جاوید

کسان کو دو سال سے مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی ختم کر لے ۔ بھارت کا کسان فی ایکڑ تنخواہ بھارتی روپے میں ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے لے رہا ہے لیکن پاکستان میں ایک روپے تنخواہ بھی نہیں ہے۔ 11 فرم گندم خریدنے کے لئے بنائی تھیں مگر تحصیل جلالپور پیر والا اور چوک منڈا تحصیل میں ایک روپے کی گندم بھی نہیں خریدی گئی۔ گندم کی کٹائی کو ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا ہے اور ابھی تک کسان خالی ہاتھ بیٹھا ہے۔ آپ کسان کو اس طرح مار رہے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا کر مار رہے ہیں۔ نصرت جاوید
Loading X post…
Open original post on X

کئی علاقوں میں 2800 سے 3100 روپے من گندم خریداری کی اطلاعات ہیں، 3500 خرید والی کمپنیوں کا دیدار نصیب نہیں ہو رہا۔ دوسری طرف آٹا مہنگا ہو کر 5200 روپے من ہو چکا ہے۔ نہ کسان کمائی کر رہا ہے اور نہ عام شہری کو آٹے میں کوئی ریلیف مل رہا ہے، پھر سوال یہ ہے کہ 2600 اور 5200 روپے کے درمیان والے پیسے کون کھا رہا ہے؟ اس پر حکومت خاموش ہے۔ اس سے پہلے آلو کی فصل میں جو بددعائیں حکومت کو ملی ہیں، وہ الگ داستان ہے۔ کئی کو کھیت میں پڑے آلو کو منڈی بھی لیجانے کا حوصلہ نہیں ہوا کیونکہ ٹرانسپورٹ چارجز کا الگ عذاب تھا۔ لاکھوں روپے لگا کر بھی جو خوش قسمت تھے وہ 15 روپے کلو تک وصول کر گئے۔
Loading X post…
Open original post on X
​