گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ طاقت کے نشے میں بدمست ایک لڑکا اور اسکا ساتھی ہتھیار لئے کھڑے ہیں ،نوجوانوں کو کرکٹ گراؤنڈ میں مرغا بنا کر بلے سے پیٹ رہا ہے
یہ واقعہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں پیش آیا ، جہاں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کیا گیا،
یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی پی او نے نوٹس لے کر مقدمے کے اندراج، ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پرپولیس نے تشدد کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
Loading X post…
Open original post on Xملزم نے کھلاڑیوں کو مرغا بنا کر بلے سے مارا تھا، ملزم کے ساتھ مسلح افراد بھی موجود تھے۔ان لڑکوں کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے انکے ملکیتی ویران گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد، 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نبیل ملہی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crik11h1i22.jpg
Advertisement





