Advertisement

کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

naeem-akhtar.jpg



چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ جسے اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کر سکتا،جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے خدا کا خوف نہیں ہے۔

نیب قانون میں پلی بارگین اور والنٹیرئر ریٹرن کی شق کیوں رکھی گئی کیونکہ قانون سازوں نے خود اس میں یہ لکونا رکھا ہے،اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ہمارے تحقیقی افسران اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں،ججز کی بھی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت نہیں ہے، ججز تقریر نہیں کرتے بلکہ فیصلہ دیتے ہیں،پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مصالحتی کیسز میں بہت پیچھے ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریکوڈک کیس میں ہماری قانونی ٹیم کی کمزور تیاری کی نشاندہی کی،چیف جسٹس آف پاکستان اور فارن آفس کو درخواست کروں گا ججز اور جوڈیشل افسران کی بین الاقوامی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے۔

بین الاقوامی تنازعات کے ثالثی حل متعلق جوڈیشل کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جسے اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کر سکتا،جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے خدا کا خوف نہیں ہے،جسے اللہ کا خوف نہیں اسے کم از کم زیادہ سے زیادہ سخت سزا کا خوف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک اینٹی کرپشن کے سالوں پرانے کیسز کے تحت ٹرائل کئے جا رہے ہیں۔نیب قانون میں پلی بارگین اور والنٹیرئر ریٹرن کی شق کیوں رکھی گئی کیونکہ قانون سازوں نے خود اس میں یہ لکونا رکھا ہے۔

اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا،ہمارے تحقیقی افسران اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں،ججز کی بھی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت نہیں ہے،ہم ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور سپیشل جج کے طور پر تعینات کرکے وائٹ کالر کرائم کا ٹرائل کر رہے ہیں۔

نیب نے اپنے پراسیکیوٹر کا ایک مضبوط سروس سٹرکچر نہیں بنایا،میں نے چیئرمین کو کہا کہ وہ پراسیکیوٹرز کا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنائیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا،عدلیہ اور فوج کے اکاؤنٹبلٹی کے اپنے قوانین ہیں،ہائیکورٹس میں اپنے قواعد ہیں،سب کو ایک جامع قانون بنانا ہو گا جس کے تحت سب کا احتساب ہو،پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت میکنزم بنانا چاہیے۔

Source ​
 
Advertisement
اس وقت جو پاکستان تباہی ہو رہا ہے اس کی وجہ سر سے پاؤں تک کرپشن ہے کرپٹ لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام اداروں کی کئی گئی پھیر رہے ہیں کیونکہ آپ ی کرپشن بچانے کو ہر حد سے گزر گئے ہیں کرپٹ جرنیل ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔کرپٹ ججوں نے ہمیشہ ان کو چھوڑا۔کرپٹ نیب کا چئر مین غیر قانونی گرفتاریاں کروا رہا ہے اور کرپٹ ترین سکندر سلطان راجہ تحریک انصاف کے خلاف ننگا کھڑا ہے ۔کسی کے پاس کوئی جواز کوئی اقدار کوئی بیانیہ نہیں رہا۔۔
 
Pahly human rights to protect kar lo.............galan chodi jao bas............

Judiciary has miserably failed to force its authority. From CJ to lower judiciary, all are failed.
Roz roz in ki insult hoti hai but they are helpless.

Unannounced martial law is in place. Before it was PDM who supported martial laws but now PPPP has also joined hands.

Iftikhar Choudhry was dragged and current CJ ko bhago bhago kar joty mary ja rahy hain............
 
Advertisement