جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم ظفر شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی نے کی ، جس میں مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجا اظہر اور سعید آفریدی شامل تھے
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور میئر کراچی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی چار رکنی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈراما ہوا ہے۔ تقریباً 40 یوسیز میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوخط کےذریعےبھی آگاہ کیاکہ کیسےہمارامینڈیٹ چرایاگیا۔فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا۔ ایک دوسرےکےمینڈیٹ کاتحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کاحق ہے۔انتخابی عمل اور نتائج میں شفافیت ضروری ہے۔
بعد ازاں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ آر اوز اورڈی آر اوزپر پہلےبھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ حلقہ بندیوں پرہمیں بھی تحفظات تھے۔ فارم11کےمطابق جونتیجہ آیا اس کوبدلنا شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن کےنتائج سب کےسامنےہیں۔ ری کاؤنٹنگ کاعمل پیپلزپارٹی کوفائدہ پہنچانےکیلیےتھا۔ دوبارہ گنتی میں بھی یوسیزکےنتائج بدلےگئے۔ دوبارہ گنتی کی درخواستیں دے کرنتائج بدلے جا رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا علی زیدی اوران کی ٹیم پرحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں۔ جب ہم احتجاج کررہےتھےت ووزیراعلیٰ سندھ کافون آیا۔ مرادعلی شاہ سے کہا ہمارے مطالبات جائزہیں،انہیں تسلیم کریں۔ اب جماعت اسلامی اس پوزیشن پر ہےکہ ہم اپنا میئر بنائیں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم متفقہ میئر کی درخواست لے کر پی ٹی آئی کے پاس آئے ہیں۔ جماعت اسلامی کا میئر بنا تو کوئی تنقید نہیں کی جائے گی؟ جماعت اسلامی کا میئر ہو گا تو تنقید بھی ہوگی اور ازالہ بھی ہوگا۔ تہذیب کے دائرے میں رہ کراختلاف کیا جا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3khimayorptii.jpg
Advertisement





