Advertisement

کانگو:پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یواین مشن میں حادثہ،6 پاکستانی جوان شہید

16congoplanecrash.jpg

کانگو میں اقوام متحدہ کے قیام امن سے متعلق مشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 پاکستانی افسران سمیت 8 افراد شہیدہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق2011 سے پاکستانی ایوی ایشن یونٹ کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں شریک ہیں اور پیس کیپنک سے متعلق اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

29 مارچ 2022 کو انہی خدمات کو سرانجام دیتےہوئے ایک پوما ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا جس پر8 پیس کیپرز تعینات تھے ، جاں بحق ہونے والے تمام افرا دمیں 6 کا تعلق پاک فوج سے تھا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے پاکستانی جوانوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر سعد نعمانی،میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور کریو چیف محمدجمیل شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے،پاکستانی جوانوں نے اپنے جوش اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے دیئے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے۔
 
Last edited:
Advertisement
کچھ کہنے کی گنجائش ہی نہیں کوی بھی ڈیوٹی ہو اس میں موت آجاے تو شہادت ہے ان کی تو ڈیوٹی ہی حفاظت کی تھی دھشت گردوں سے عوام کو بچانے اور ان کو مسائل میں مدد کرنے کی تھی انکی موت شہادت کے اونچے درجے پر گنی جاتی ہے​
 
Stop sending our soldiers to these useless peace mission to earn US Dollars.
Why don't rich countries send their troops to these mission ? Why is always Pakistan, Bangladesh etc doing this service. Even India stopped doing these.
 
American Dollars is the real reason all of us like to earn.

Very sad Allah Pak bless them and let the family members have patience.