Advertisement

کامیابی پر فکر مند نظر آنے والا نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی ایک دفعہ پھر تاریخی فتح پر ماڈل ٹاؤن میں جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جو باتیں کیں اور جو لہجہ اختیار کیا وہ ایک سیاستدان نہیں ایک ایسے مدبر کا لب و لہجہ تھا جس کے کاندھوں پر عوام نے پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ وہ ایک مغرور اور متکبر فاتح کے طور پر خطاب نہیں کررہے تھے بلکہ ایک منکسرالمزاج شخص اور اللہ کے ایک عاجز بندے کی طرح اس کامیابی کو اپنے خدا کا کرم قرار دے رہے تھے اور خلق خدا کی خدمت کا عزم دہرارہے تھے۔ کارکنوں سے خطاب سے قبل نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کے دوران بعض دوسری شخصیتوں کے ساتھ میں بھی ان کے کمرے میں موجود تھا۔ مجھے اس شخص پر حیرت ہورہی تھی کہ اتنی بڑی کامیابی پر بھی وہ آپے سے باہر تو کیا نہایت سنجیدہ نظر آرہا تھا۔ ان کے ماتھے پر غور و فکر کی گہری لکیریں نمایاں تھیں، یقینا ان کی نظروں میں پاکستان کا موجودہ نقشہ تھا اور اس کے ساتھ وہ خواب تھے جو نئے پاکستان کے حوالے سے وہ دیکھتے چلے آئے ہیں۔ شہباز شریف بھی یہاں بہت کمپوز ڈ نظر آرہے تھے تاہم اس کی کسر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کے دوران پوری کردی۔ یہ شہباز شریف کا خودرو اسٹائل ہے اور یوں اس کے موجد اور خاتم بھی وہ خود ہی ہیں، مجھے ان کی ایک اور بات بہت اچھی لگی جب وہ اس کمرے میں داخل ہوئے جہاں ہم لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ موجود تھے تو انہوں نے آتے ہی میاں صاحب کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا۔ یہ خاندان ابھی تک مشرقی اقدار سے بندھا نظر آتا ہے۔
باقی رہا ہمارا میڈیا اور اس کی پیش گوئیاں، تو ان کا وہی حشر ہوا جوماضی کے تمام انتخابات میں ہوتا رہا ہے، اگر کوئی سچا نکلا اور حیرت انگیز طور پر اس کے اندازے درست ثابت ہوئے تو وہ ایک نوجوان غلام مصطفی ہے جو ایک ویب سائٹ (wwwpkpolitcs.com)چلاتا ہے۔ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حاصل کردہ نشستوں کے حوالے سے اس کے سارے اندازے سو فیصد درست ثابت ہوئے۔ غلام مصطفی صاحب نے2008ء کے انتخابات میں بھی اپنی صحیح پیش گوئیوں سے حیران کیا تھا، بہرحال بات ہورہی تھی میڈیا کی، اگر مسلم لیگ(ن) کے ووٹر ان کی گفتگوؤں پر جاتے اور ان کی بتائی ہوئی صورتحال پر یقین کر بیٹھتے تو اپنے ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں ہی سے نہ نکلتے۔ میرے ان دوستوں نے جب پولنگ کی غیر معمولی شرح دیکھی تو یہ کہنا شروع کردیا کہ یہ شرح عمران خاں کے حق میں جائے گی، اور اب جبکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو کر سامنے آگیا ہے ووٹوں کی غیر معمولی شرح عمران کی بجائے نواز کے حق میں گئی تو ایک دوست ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ دراصل مسلم لیگ کے جیتنے والے سبھی لوگ وہ تھے جو ہمیشہ جیتے ہیں حالانکہ یہElectableتو سب کے پاس تھے، ویسے بھی یہ موقف نتائج سامنے آنے سے پہلے ا پنایا جاسکتا تھا۔ کچھ اس قسم کا حال میرے ایک درویش کالم نگار دوست کا تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے کالم میں لکھا تھاخدا کی قسم پی ٹی آئی کامیاب ہوچکی ہے اس نے الیکشن کے رزلٹس آنے تک اپنی اس قسم سے رجوع نہیں کیا۔
مسلم لیگ(ن) کے ووٹرز بھی اس دفعہ بہت میسنےنکلے، اس کے برعکس پی ٹی آئی کے ورکر بہت بڑ بولے تھے۔ وہ ٹھیک صبح آٹھ بجے کالی عینکیں لگائے، پی ٹی آئی کے جھنڈے کی ٹی شرٹس پہنے اور ہاتھوں میں منرل واٹر کی بوتلیں تھامے پولنگ کی لائن میں آن کھڑے ہوئے۔وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعدVery hotکہتے تھے تاہم بھاگے نہیں، اپنی جگہ کھڑے رہے، ان کے پر جوش اجتمامات دیکھ کر لگتا تھا کہ ان کی حریف جماعت کا دور دور تک کہیں وجود نہیں لیکن ان کی اس حریف جماعت کےمیسنےووٹر خاموشی سے گھروں سے نکلے،خاموشی سے قطار میں کھڑے رہے اور خاموشی سےشیر پر مہر لگا کر گھروں کو لوٹ گئے چنانچہ جب نتائج سامنے آئے تو پتہ چلا کہ عمران خاں جسسونامی کی تباہی و بربادی کا بار بار ذکر کرتے تھے اس حوالے سے ان کا اشارہ اپنی جماعت کی طرف تھا۔ یہ جماعت واقعی سونامی کے تباہ کن طوفان کی زد میں آگئی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔ میری یہ خواہش پوری ہوتی ہے کہ نہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اپنے آرام دہ گھروں سے یہ لوگ پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے تھے انہوں نے اسجنگ میں اپنی پوریفورس جھونک دی تھی۔ اب اللہ جانے ووٹ ڈالنے کےگناہ بے لذت کا ارتکاب وہ دوبارہ کرنے کا سوچیں گے بھی کہ نہیں؟
سچی بات پوچھیں تو مجھے پی پی پی پی کے اجڑنے کا بھی بہت افسوس ہے دراصل پہلی دفعہ صدر آصف علی زرداری غلط سیاسی چال چل بیٹھے۔ ان کا خیال تھا کہ نواز شریف کی پارٹی میں عمران خان اتنا ڈینٹ ڈال دیں گے کہ خود انہیں کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا چنانچہ وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہے ۔بس دامے، درمے سخنے ان کی مدد کرتے رہے، مگر عمران خان اپنے بلے سے مسلم لیگ کو پھینٹی بھی نہیں لگا سکے اور پی پی پی کی اپنی پانچ سالہ کارکردگی بھی ماشاء اللہ ہی تھی چنانچہ جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر نواز شریف کو اب جاگنا ہوگا اور لوگوں کو جگائے رکھنا ہوگا۔ نواز شریف کو ورثے میں صرف خطرات ملے ہیں، ان خطرات سے وہ ملک کو کیسے نکالتے ہیں یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس مقصد میں کامیاب و کامران کرے۔عمران خان سیڑھی سے گرے تو ہسپتال کے بستر پر پڑے پڑے انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور اس کے بعد بستر ہی سے اسلام آباد کے جلسے سے خطاب بھی کیا مگر انتخابات کی سیڑھی سے گرے انہیں کئی گھنٹے گزر گئے ہیں مگر انہوں نے عوام کو منہ دکھایا اور نہ اپنی حریف جماعت کو مبارکباد کے دو حرف کہے۔ سیاستدان تو وہ تھے ہی نہیں، افسوس وہ سپورٹس مین بھی ثابت نہیں ہوئے۔

Source
 
Advertisement
​mujhey to columnist ka face dekh kaar yeh fikar mand lag raha hey ke nawaz sharif phir kesey a gia and by the way imran khan jo bolta tha ke he got 70 lakh voter woh kahan hey show me
 
Advertisement
aik baat qasmi lafafay nay sahi boli hay kay noora league kay log khaamoshi sayy aay or shaer per thappa laga kar chalay gay
such bi ye hi hay qasmi lafafay kion kay unhon nay sulemani topi pihn rakhi thi to undher kasay gay ye to noora league hi bata sakti hay aik baat yaad rakhna qasmi lafafay aik din marna bi hay, aap ka munn to is dunia ko dekhanay kay qabil nahi hay jab maro gay to oper jakar kasay dekhaao gay, any how ab mojaian looto thoray dino ki baat hay.
 
Norrry koo patta ab jaye ga laaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaag


yaar they will be exposed more coz we know they dont have capability to do professional jobs....its changed Pakistan and we are vigilant to there mistakes and expose them
 
Qasmi Sahib, well done ... you will get your ambassadorship now. Thanks for letting us know that NS is a great person because he was humble on his victory.... your same logic proves something about yourself too... you are a small man with ugly mind.
 
Advertisement
bhai sahib it was not in Imran's pocket. they needed to come out and vote. but if you see there are overwhelming seats where PTI ended up second. so dont worry PTI got the votes and PTI has now plenty of time to learn and bounce back with grace.



​mujhey to columnist ka face dekh kaar yeh fikar mand lag raha hey ke nawaz sharif phir kesey a gia and by the way imran khan jo bolta tha ke he got 70 lakh voter woh kahan hey show me
 
Advertisement
yar aap log hath hola rakho....kpk mein govt nahin banani hai keya,,,,,keon wahan key leyey mushkilat paida kar rahey ho...yaad rakho keh kpk mein pti sirf is soorat mein govt bana sakti hai agar nawaz sharif chahey....warna pti kabhi nahin bana sakti....mein khud pml n ka supporter hon par meri khwahish hai keh pti kpk mein govt bana ley to maza ajai ga phir shahbad model with imran khan model moqabila ho ga.....kash aisa ho jai....nawaz sharif to yahi chahta hai par yeh kpk key jo pml n key leaders rikawat daal rahey hain keon keh wahan par 14 azad kamiab hoey hain aur woh pmln mein ana chah rahey hian agar woh aur pmln mil gayey to yeh 27 ho jain gey fazlu ney already rabita keya hai it mean 27 plus 13 yeh to 40 ho gayey hain aur pti 34 par khari hai .....woh aur ji mil jai to 41 ho jain gey aur 51 chahey yeh kahan sey purey karo gey...aik hee tareeqa hai key nawaz sharif elan kardey keh ham kpk mein govt nahin bananey ja rahey hain to sarey azad pti mein shamil ho jain gey....kuch to aap log aqal sey kaam lo
 
All Pakistanis..Just wait for 2 or maximum 3 years..Sab pata chal jiya gaa PML-N kitny paani main hai ..PML-N kay saath PPP wala haal hoony wala hai InshAllah
 
Advertisement
I remember predictions of PKpolitics being made fun of here on siasat.pk, it was a rude thing the way that forum was being made fun of but in the end they proved to be more accurate and the joke is now on the people who were making fun of pkpolitics.com
 
525394_473668299376881_151211433_n.jpg
 
:jazak::jazak::jazak::jazak:

hamesha good lekhney wala bandaa Allah apki or nawaz sharif or sub se pehley humarey sub pakistanio ke hefazat farmayeen ameen