- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
شاید یہ بات صرف میری ہی سمجھ سے باہر ہے اور یا پھر کوئی اور بھی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہمارے معاشرے کے بااختیار نفرت کا کاروبار دانستہ طور کر رہے ہیں یا غیر دانستہ طور۔ اور اس کاروبار کیلئے قانون جیسے مقدس شعبہ کا بے رحمانہ استعمال جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ روز محشر صاحب اختیار کا حساب بھی زیادہ سخت ہو گا کیونکہ اس سے اسکے اعمال کے ساتھ اسکے اختیار کا بھی حساب لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کے بعد قانون کے پہرے دار ہی قانون شکن بن کر نفرت اور تعصب کے وہ بیج بو رہے ہیں جس کے آنے والے وقتوں میں بمپر کراپس دینے کے واضح خدشات ہیں۔
چھبیس نومبر کے بعد مزدور، دیہاڑی داروں کی سختی آ گئی ہے۔ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے والوں تک کو نہیں بخشا جا رہا۔ اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل سے ایک تکہ فروش کو اٹھا کر شام کو چھوڑ دیا اور پھر اس کے بیٹے کو اٹھا لیا جو تاحال لاپتہ ہے۔
ایسی ہی درجنوں شکایات ہیں کہ جن لوگوں کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بھی وفاقی پولیس بے گناہ لوگوں کو اٹھا رہی ہے۔ ایک ہوٹل پر کام کرنے والے لڑکا جو بیمار ماں کو 25 ہزار روپے بھجوانے جا رہا تھا اس کو حراست میں لیا گیا۔
اس بچے کو چھڑانے کیلئے آنے والے ہوٹل مالک سے بھی پیسے لئے اور پھر چھوڑ دیا گیا۔ مبینہ طور پر وفاقی اور پنجاب پولیس سیاسی جماعت کے احتجاج کو اب کمائی کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ اور اس سلسلے میں مبینہ طور پر 10 ہزار سے 10 لاکھ تک کی وصولی جاری ہیں۔
کسی نے شاید ایسے ہی کسی موقع کیلئے لکھا تھا کہ
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
ایک اور جگہ کسی نے پڑھا تھا کہ
" لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی"
صاحب اختیار سے دردمندانہ درخواست ہے اس صورتحال کا نوٹس لیکر مسلے کا حل نکالیں

Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/qbxdIwD.jpeg