Advertisement

ڈی جی خان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر لیاقت تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

صحافی صدیق جان نے ٹویٹر پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ "ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ نیورو سرجری ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈاکٹر لیاقت جلال کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے 15 روز کے لیے اوکاڑہ جیل بھیج دیا گیا ہے، کیا ہو گیا ہے اس ملک میں؟؟؟ کیا یہ ڈاکٹر دہشت گرد ہے؟؟

FwyeqK6aUAA1HgT



ان کا جرم یہ ہے کہ یہ احتجاج کے مقام سے گزر رہے تھے، جیو فنسنگ میں جو جو وہاں موجود تھا اس کو اٹھا لیا گیا ، پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج کا لیٹر پڑھیں، ڈاکٹر لیاقت جلال کی عدم موجودگی میں ہیڈ انجری اور نیورو سرجری کہ نجانے کتنے مریض ہوں گے

FwyeqmtaMAEH8lj


جن کا آپریشن اور علاج نہ ہو سکا ہوگا، کچھ کی تو شاید جانیں بھی گئی ہوں لیکن اس وقت انسانی زندگیوں سے زیادہ ضد اور انا اہم ہے، دکھی انسانیت کے مسیحاوں کو چن چن کر نشان عبرت بنانے کے ماسٹر مائنڈ ملک کا بھلا کررہے ہیں؟ یا ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں؟؟ یہ قابل ڈاکٹرز ملک میں کیوں رہیں گے اب؟؟؟

Fwyeq-jakAIapUk


پنجاب کے غیر آئینی نگرانوں خدارا ہوش کے ناخن لو اور ڈاکٹرز کو رہا کرو"

Loading X post…
Open original post on X
​
 
Advertisement
Koon iss mulk may investment karnay ya serve karnay aay ga? Jo parhay likhay qabil jawan hain woh yeah mulk choor jaain gaay. Bohat say businessman Pakistan say move hona chahtay hain.
 
Advertisement
چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز
ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم
اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں
اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم
جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں
فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں
اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں
اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں
عرصۂ دہر کی جھلسی ہوئی ویرانی میں
ہم کو رہنا ہے پہ یوں ہی تو نہیں رہنا ہے
اجنبی ہاتھوں کا بے نام گراں بار ستم
آج سہنا ہے ہمیشہ تو نہیں سہنا ہے
 
Advertisement
چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز
ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم
اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں
اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم
جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں
فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں
اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں
اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں
عرصۂ دہر کی جھلسی ہوئی ویرانی میں
ہم کو رہنا ہے پہ یوں ہی تو نہیں رہنا ہے
اجنبی ہاتھوں کا بے نام گراں بار ستم
آج سہنا ہے ہمیشہ تو نہیں سہنا ہے

 
Advertisement