Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل:

G-AOQeEbcAEjdz8


Loading X post…
Open original post on X


پاکستان تحریک انصاف ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ایک آئینی و جمہوری ریاست میں عسکری ترجمان کی جانب سے ایک منتخب صوبائی حکومت، ایک بڑی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کو براہِ راست سیاسی تنقید، طنزیہ جملوں اور الزامات کا نشانہ بنانا انتہائی افسوناک ہے جس سے نہ صرف سیاسی درجۂ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ریاستی نظام کے توازن پر بھی سوالات جنم لیتے ہیں۔

سب سے پہلے حقائق کی درستگی ضروری ہے۔ پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو “قوم کا باپ” قرار دیا تھا، جو حقائق کے برعکس ہے، اس طرح کی بات کو عمران خان سے منسوب کرنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، جس کی پاکستان تحریک انصاف تردید کرتی ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں کسی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کو دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف قرار دینا بھی زمینی حقائق کے منافی ہے۔ یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ 12 نومبر 2025 کو صوبائی حکومت کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں چاہے انکا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے، قبائلی مشران، علما، وکلاء، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی جو کہ پورے پختونخوا کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، سب نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں اور دیرپا امن کے لیے ایک جامع، متفقہ اور ہمہ گیر قومی پالیسی ناگزیر ہے۔ اس اجتماعی صوبائی مؤقف کو محض ایک جماعت یا حکومت سے جوڑنا پورے صوبے کے عوام کے شعور اور قربانیوں کے نقطہ نظر سے غیر مناسب ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اس امر پر بھی گہرے دکھ اور حیرت کا اظہار کرتی ہے کہ پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا گیا کہ دہشت گرد پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ کیوں نہیں بناتے؟ یہ بیان زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ آج علی الصبح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فدا محمد کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جو اللہ کے فضل سے محفوظ رہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان اور رہنما پر دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں۔ ایسے میں اس نوعیت کے سوالات اٹھانا شہداء، زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ خود ریاستی اداروں کے ماتحت محکمے متعدد مواقع پر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف دہشت گردی کے خدشات سے متعلق تھریٹ الرٹس جاری کر چکے ہیں۔ عمران خان خود ایک دہشت گرد اور قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے۔ اس پس منظر میں یہ تاثر دینا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی سے محفوظ ہے یا اس کا نشانہ نہیں بنتی، حقائق سے صرفِ نظر اور افسوسناک طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اس بات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے کہ بار بار ہمارے قائد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ انہیں ملاقاتوں کی اجازت تک نہیں دی جا رہی اور نہ ہی انہیں ان الزامات کا جواب دینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسے سیاسی قائد پر سرِ عام تنقید کرنا جو ناحق قید میں ہے، جو اپنے دفاع کا بنیادی حق استعمال نہیں کر سکتا، اور جس کی آواز کو دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہو، یہ بھی کسی بھی طرح مناسب نہیں لگتا۔

سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ترجمان کی پریس بریفنگ میں ایک صوبے اور ایک سیاسی جماعت کی قیادت کی تصاویر اور تقاریر دکھا کر سیاسی گفتگو کی گئی جو کہ ملک کے اہم ترین دفاعی ادارے کے شایانِ شان نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تعاون کے خواہاں ہیں، مگر سیاسی اختلافات کو پریس کانفرنسوں میں زیر گفتگو لانا ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جائے گا۔
آج کی پریس کانفرنس افسوسناک تھی اور اس نے کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے، جن پر بطور قوم غور کرنا ناگزیر ہے۔ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہر سطح پر دہشت گردی کی ہمیشہ کھل کر مذمت کی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مسلسل حمایت کی ہے۔ دہشت گردی سے متعلق تمام اہم اجلاسوں اور اعلیٰ سطحی میٹنگز میں پارٹی قیادت اور سابق وزیرِ اعلیٰ نے بھرپور شرکت کی، جہاں خیبر پختونخوا حکومت کی کوششوں کو سراہا بھی گیا۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں وزیرِ اعلیٰ کی باقاعدہ شرکت رہی، اور وفاقی حکومت یا کسی بھی ریاستی ادارے کی جانب سے کبھی یہ نشاندہی نہیں کی گئی کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی بھی معاملے پر عدم تعاون کا مظاہرہ کیا ہو۔

دہشت گردی کی زد میں چاہے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن آئے، مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والا ہو یا پیپلز پارٹی کا، اس کا نقصان کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہوتا ہے، اور دہشت گردی جیسے قومی مسئلے پر قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد رہنا ناگزیر ہے اور کوئی بھی پاکستانی خواہ وہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والا ہو یا کسی اور جماعت کا، ہر پاکستانی محبِ وطن ہے اور کسی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا ناانصافی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اندرونی سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے معاملے پر ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ جب بھی ملک کو بیرونی خطرات یا سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے ہر فورم پر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور وطن کے دفاع کے لیے حکومتِ وقت اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کیا، کیونکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

جاری کردہ
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف
 
Last edited:
Advertisement
وہی متنفر جنگی مائنڈسیٹ اور رعونت بھرا انداز گفتگو، ڈی جی، آئی ایس پی آر ایک بار پھر اس صوبے کے وزیراعلیٰ پر حملہ ہوئے جس نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ جس تحریک انصاف کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اسی تحریک انصاف کے دور میں پاکستان دہشتگردی انڈکس میں چار درجے بہتری کے ساتھ نوویں نمبر پر چلا گیا تھا، گزشتہ ساڑھے تین سال میں پاکستان “عالمی دہشتگردی انڈکس” میں نوویں نمبر سے گِر کر دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی کا تعلق صوبہ کے ان اضلاع سے ہے جہاں ہر گھر سے جنازے اٹھائے گئے ہیں۔ کیا دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں شہادتیں پانے والے خیبرپختونخوا کے یہ سویلین اس قوم کے شہید نہیں ؟ آخر کولیٹرل ڈیمیج پر اتنی پردہ داری کیوں ؟
ڈی جی، آئی ایس پی آر نے سویلین شہداء کے وارثین صوبائی وزراء پر ٹھٹھہ اڑایا، کیا کوئی دوسرا سرکاری ملازم یوں ان کے ادارے کے کسی شہید کے بارے ایسی گفتگو کر سکتا ہے؟ کیا اس ملک میں جان قیمتی صرف ایک ادارے کی ہے؟ کیا اس ملک میں عزت صرف ایک ادارے کی ہے ؟ کیا اس ملک میں قومی شہید کا لقب صرف ایک ادارے کا ہے؟ شرمناک ! ملک میں دہشتگردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں جبکہ دفاعی ادارے کا ترجمان ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے خلاف مسخرا پن کر رہا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Advertisement
PTI is very soft of this loud mouthed thug. They should pass a resolution in KPK assembly calling him a liar and disgrace to uniform that he wears and ask military to dissociate themselves from this thug immediately by firing him (off course army will not do that but make it a point).
 
Advertisement