Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میان ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید اور 3 زخمی،

Loading X post…
Open original post on X

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Source ​
 
Advertisement
ڈالروں کے لیے بائیڈن اور اسرائیل کے اشاروں پر ناچنے والے دس اور سور حرام موت مر گئے۔ ان کا مرنے سے وہ لوگ بچ گئے جن کی بیٹیاں ان ******* نے اغوا براۓ بیان کے لیے اُٹھانی تھیں یا جن کے گھر والے اُٹھا کر انہیں مسنگ پرسن بنانا تھا۔
 
Advertisement
Ye gareeb fooji ki moot ko beach kar napaak fooj aur dollars le gi abb
Itna ghareeb he to chor kyon nahi deta aisi nokri ko jis main na pesa he na izat bachi, na deen na dunya. Kyon chimta hua he aur apne malkon k isharun per Pakistaniyun per zulm k pahar torr raha he ya ghareeb ka bacha fouji
 
What a great ISI ? Is not it a question ? who are these Khwarji ? are they invisibles? Why our so called #1 ISI can't stop them ? are they more powerful & sufisticated than our ISI ? WHO WILL REPLY ?????